نتائج تلاش

  1. الف عین

    غزل 3 برائے اصلاح

    اسی غزل کے مزید اشعار، ابھی تو چار ہی ہیں
  2. الف عین

    غزل برائے اصلاح : رگِ جاں سے دل تک مہکتے بھی تم ہو

    جزاک اللہ خیر راحل، میرا یہ وطیرہ ہے کہ میں زیادہ الفاظ بدلنے کی کوشش نہیں کرتا، البتہ یہ ضرور ہمیشہ کہتا ہوں کہ الفاظ بدل بدل کر بہترین صورت منتخب کریں
  3. الف عین

    غزل 3 برائے اصلاح

    دل کا جلا بھی قبول کیا جا سکتا ہے باقی اشعار درست ہیں لیکن مزید اشعار کہو
  4. الف عین

    غزل برائے اصلاح : رگِ جاں سے دل تک مہکتے بھی تم ہو

    مطلع میں پہلا متبادل ہی بہتر ہے، صنم لفظ مجھے فلمی گانوں جیسا لگتا ہے لگانے کو سینے لپکتے بھی تم ہو کیا 'سینہ' کہنا بہتر ہو گا؟ کبھی ایسی غفلت کے مڑ کر نہ دیکھا کبھی بن کے چوڑی چھنکتے بھی تم ہو -------------------------------- غفلت میرے خیال میں درست نہیں، تغافل کہو۔ اور 'کے' نہیں، 'کہ' کا...
  5. الف عین

    برائے اصلاح

    درست ہیں یہ اشعار
  6. الف عین

    اپنا اصول خود ہی مجھے توڑنا پڑا : غزل برائے اصلاح

    اچھی غزل ہے خیالات کے اعتبار سے، کچھ بہتری کی گنجائش تو نکل ہی آئے گی اپنا اصول خود ہی مجھے توڑنا پڑا جب بے وفا سے رشتہ مجھے جوڑنا پڑا ... جب بے' میں تنافر برا لگ رہا ہے ب کے دہرائے جانے کی وجہ سے.' اک بے وفا' کیا جا سکتا ہے پڑھنے کو مل گئی جو کہانی نئی اسے میرے کتابچہ کا ورق موڑنا پڑا ...
  7. الف عین

    آدمی ہی آدمی کے درد کا درمان ہے---برائے اصلاح

    نالاں درست ہے نالان، معلنہ ن کے ساتھ، نہیں۔ اکثر اشعار میں وہی بیانیہ کے واضح نہ ہونے کا احساس ہوتا ہے ۔ اسے پھر دیکھیں
  8. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    اب قوافی درست ہو گئے تو غزل اصلاح کے لیے قبول کی جا سکتی ہے کہ اب محض بہتری کے مشورے ہی ہیں، عروضی مسئلہ نہیں مطلع درست تو ہے لیکن ایسی کیا بات ہو گئی کہ لوگ ڈرنے لگے؟ یہ بات واضح نہیں تُو نے یہ کس لڑائی میں مجھ کو لڑا دیا تجھ کو قبا کی فِکر ہے میرا تو سر گیا ... یہ بھی واضح نہیں اے زندگی...
  9. الف عین

    جانتے تھے لوگ مجھ کو پھر بنے انجان کیوں--- برائے اصلاح

    مشق کا ثبوت تو مجھ کو نہیں ملتا۔ کیا یہ مصرع اس طرح ہی گوارا لگا تھا چور ڈاکو آ گئے تھے گھر مرے کو لوٹنے بجائے چور ڈاکو آ گئے تھے میرے گھر کو لوٹنے سامنے کا رواں مصرع تھا! مطلع اور یہ شعر تو ہو ہی گیا، باقی اشعار مشکلوں میں دوسروں کے کام آنا چاہئے ان کے چہروں پر بھلا یہ آ گئی مسکان کیوں...
  10. الف عین

    نظم برائے اصلاح

    اس شعر کو نکال ہی دو
  11. الف عین

    ڈنڈا بردار بھارتی اہلکاروں کو پیچھے ہٹانے والی یہ باحجاب لڑکی کون ہے؟

    یہاں کے اخباروں کے مطابق درست نام عائشہ رعنا اور لدیدہ فرزانہ اور چندا یادو ہیں
  12. الف عین

    اردو کتب: یونیکوڈ فارمیٹ میں

    محمد امین صدیق میرے پاس برسوں کا جمع کیا ہوا مواد اب تک ختم نہیں ہوا کہ اتنی فرصت نہیں ملتی۔ ضروریات، نمازوں تلاوت، گھر کے مختلف کاموں اور محفل میں اصلاح سخن کے بعد مشکل سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ بچتا ہے سمت اور برقی کتابوں کے لیے، اس میں یہ سب کرنا مشکل ہے۔ کچھ لوگوں نے فیس بک پر موجود یونیکوڈ ناولوں...
  13. الف عین

    بَنیں گے کوئے جاں کی خاک، چھوڑ در نَہ پائیں گے

    ترے دیار سے کبھی بھی دور ہم نہ جائیں گے کہ قبر یاں بنے گی، ایسا بخت ہم بھی پائیں گے ... یاں نہ استعمال کیا جائے تو بہتر ہے، 'بھی' بھی بھرتی ہے یہیں بنے گی قبر اپنی، ایسا بخت... شاید رواں ہو چراغ بجھ رہا ہے، وہ نہ آئیں گے، دلِ امید! زماں مکاں کی قید سے تو ہم نکل ہی جائیں گے .. درست جگر کے...
  14. الف عین

    حسینی لعل نے جواہرات سب لٹا دیے

    اس کو خود دیکھو ایک بار، اتنا زیادہ حروف کا اسقاط گوارا نہیں، کئی مصرعے وزن سے خارج ہو گئے ہیں جس کی تم سے امید کم تھی!
  15. الف عین

    غزل برائے اصلاح: چھت ہے تو سر نہیں ہمارے پاس

    او ہو، میں نے اسے 'اکیلے ہی' ہی پڑھا تھا!
  16. الف عین

    نظم برائے اصلاح

    یہ بات بھی درست ہے کہ بچوں کے علم میں اضافے کے لیے مشکل الفاظ استعمال کیے جا سکتے ہیں مگر وہ ایسے ہوں کہ مطلب آسانی سے اندازہ لگا سکیں۔ سرما کے بعد ہم تو یہی سمجھتے ہیں بر صغیر میں کہ گرمیاں آتی ہیں، بہار اور خزاں ا نگریزوں کے موسم ہوتے ہیں۔ بچے فصل گل کو گرمی کا موسم بھی سمجھنے کی غلطی کر سکتے ہیں
  17. الف عین

    جانتے تھے لوگ مجھ کو پھر بنے انجان کیوں--- برائے اصلاح

    اوپر کا مراسلہ کاپی کر کے رکھا تھا، اس لیے پہلے اس کو مکمل کیا تو دیکھ رہا ہوں کہ راحل میاں بھی دیکھ چکے ہیں اور کچھ اچھے مشورے دیے ہیں۔ اب یہ سوچنا آپ کا کام ہے کہ آپ کے ذہن میں یہ مصرع کیوں نہیں آئے۔ کیا وہی عمل اب بھی جاری ہے کہ جیسے ہی وزن پورا لگا، آپ فوراً غزل مکمل کر کے پوسٹ کر دیتے ہیں۔...
  18. الف عین

    جانتے تھے لوگ مجھ کو پھر بنے انجان کیوں--- برائے اصلاح

    معذرت کہ کل سے کاپی کر کے رکھی ہوئی ہے یہ غزل لیکن اس وقت کام سے اٹھ گیا تو اب فرصت مل سکی ہے۔ اس غزل میں نسبتاً کم اغلاط ہیں لیکن وہی آپ کے کچھ چنیدہ مضامین ہیں جن کی، بقول کسے جگالی کی جا رہی ہے۔ مشق کے لیے تو چلے گیں یہ ساری غزلیں لیکن کسی ادبی جریدے کے معیار پر پورا نہیں اتر پائیں گی جانتے...
  19. الف عین

    نظم برائے اصلاح

    اچھی نظم ہے شاید بھائی خلیل 'فصلے' فعلن کر کے تقطیع کر رہے تھے، وزن تو درست ہے لیکن خلیل بھائی کی بات میں وزن بہت ہے کہ بچوں کی نظم ہے یہ، مشکل الفاظ سے اجتناب کرنا چاہیے اس میں۔
Top