نتائج تلاش

  1. الف عین

    برائے اصلاح

    درست ہیں اشعار
  2. الف عین

    برائے اصلاح : آنکھوں میں مستیاں ہی

    ویسے تو غزل میں کوئی فنی خرابی نہیں، مکمل درست ہے۔ لیکن عزیزی راحل کی بات بھی وقیع ہے جس پر غور کءا جا سکتا ہے۔ مختصر بحر کی اپنی خوبی ہے، اس سے قطع نطر
  3. الف عین

    غزل برائے اصلاح : دل ہے منزل کی جانب رواں آج پھر

    راحل میاں نے میری غیر موجودگی میں اصلاح کی ذمے داری اٹھا لی، ان کا خصوصی شکریہ
  4. الف عین

    کسی کے پیار کو ایسے بھلایا جا نہیں سکتا ----برائے اصلاح

    کسی کے پیار کو ہرگز بھلایا جا نہیں سکتا دیا روشن جو دل میں ہو بجھایا جا نہیں سکتا ------------ ربط تو اب بھی محسوس نہیں ہو رہا نظر آ بھی کہیں جائیں ،نظر سے گر گئےہوں جا اُنہیں پھر سے تو آنکھوں پر بٹھایا جا نہیں سکتا ------------ اولی مصرع سمجھ میں نہیں آیا چلے آتے ہیں رہ رہ کر ،رکیں گے کب...
  5. الف عین

    برائے اصلاح

    الحمد للہ طبیعت تو اچھی ہی تھی، بس فرصت نہیں تھی، امریکہ اور سعودی سے بیٹا بیٹی اور ان کا خاندان آیا ہوا تھا۔ سمت بھی اب تک پوسٹ نہیں ہو سکا، اب دھیرے دھیرے کام مکمل کر رہا ہوں۔ جزاک اللہ خیر میرے بارے میں فکر کرنے کے لیے
  6. الف عین

    غزل برائے اصلاح : کسی شب یہ کہتے ہوئے ہم ملیں گے

    کسی شب یہ کہتے ہوئے ہم ملیں گے قیامت کے دن تم سے جانم ملیں گے ... درست ملی ، ملنے پر یہ خوشی آخری ہے ترے جانے کے بعد سو غم ملیں گے .... ملنے اور جانے کی ے کا اسقاط اچھا نہیں لگتا پہلا مصرعہ یوں بہتر ہو گا ملی ہے جو اب، یہ خوشی آخری ہے کسی دن ترے گھر کی گھنٹی بجے گی اچانک تجھے اس طرح ہم ملیں...
  7. الف عین

    ترا پیار پانا مرا امتحاں ہے---برائے اصلاح

    نہیں بھائی، خیریت سے ہوں اور انٹرنیٹ بھی خیریت سے ہے۔ بس، میرے دونوں بچے مع خاندان کے آئے ہوئے تھے، پہلے بیٹی داماد امریکہ واپس گئے اور کل بیٹا بہو اور ان کے بچے سعودی، اور کچھ امریکی رشتے دار بھی آئے ہوئے ہیں جو کل سے اپنے دوسرے رشتہ داروں کے ہاں گئے ہیں، اس لیے آج تھوڑی فرصت مل سکی ہے
  8. الف عین

    شبِ وصل آئی ملی شادمانی---برائے اصلاح

    مرے یار نے یہ مری بات مانی مرا بن کے آیا ملی شادمانی ------ شادمانی والا ٹکڑا قافیے کی وجہ سے گھسایا گیا ہے، ورنہ شعر میں تو 'یہ بات' کی وضاحت کی زیادہ ضرورت تھی، 'کہ وہ آیا بن کر مرا' بہتر ہوتا، شادمانی کے ہم وزن کوئی دوسرا لفظ/قافیہ ڈھونڈیں حفاظت کروں گا میں خود سے بھی بڑھ کر مرے پاس اس کی ہے...
  9. الف عین

    برائے اصلاح

    نبی پاک بغیر کسرۂ اضافت کے بے معنی ہے۔
  10. الف عین

    برائے اصلاح

    مطلع اور دوسرا شعر سمجھ نہیں سکا کہ واضح نہیں آخری شعر، مقطع، میں تلاشنا کی بجائے 'کو ڈھونڈنا' کر دو باقی درست ہیں
  11. الف عین

    شبِ وصل آئی ملی شادمانی---برائے اصلاح

    مرا بن کے آیا مری بات مانی شبِ وصل آئی ملی شادمانی ------ دو لختی کی کیفیت ہے حفاظت کروں گا میں خود سے بھی بڑھ کر مرے پاس تیری ہے جو بھی نشانی -------- 'اس کی' کے بغیر بات مکمل نہیں ہوتی تجھے پیار دوں گا وفاؤں کے بدلے مجھے دی محبّت تری مہربانی ----------- کس نے محبت دی؟ اس کا ذکر نہیں! فاعل...
  12. الف عین

    نظم برائے اصلاح

    بچوں کی شاعری میں چل سکتے ہیں سوکھ اور رقٹھ قعافی بھی
  13. الف عین

    آدمی ہی آدمی کے درد کا درمان ہے---برائے اصلاح

    دال روٹی بھی ہے مشکل آجکل کے دور میں چار پیسوں کے لئے ہر آدمی ہلکان ہے ---------- درست ہو گیا اُس کا آنا جب اٹل ہے کیوں ڈروں میں موت سے جانتا ہے یہ حقیقت جو نڈر انسان ہے ------------------ دوسرا مصرع اب بھی واضح نہیں 'جو یہ حقیقت جانتا ہے، وی ایک نڈر انسان ہے' یہ بات اگر کہنا چاہ رہے ہیں تو کم...
  14. الف عین

    ان ابابیلوں کے جیسے پر دیئے جائیں ہمیں : غزل برائے اصلاح

    ٹھیک ہے اب، لیکن واقعی کافرہ درست ہو گا؟ میں نے وزن پورا کرنے کے لیے لکھا تھا! پاکستان میں تو کسی کو کافر کہہ دینے سے شاید خنجر نکل جائیں!
  15. الف عین

    ایک دوست کا کلام برائے تبصرہ

    اچھا ہے اپنے آپ پہ کڑھتے رہیں سدا ہم پر عیاں تمہاری حقیقت نہ کیجیو ... شتر گربہ، کڑھتے رہو کہنے سے ٹھیک ہو جائے گا تمہاری بھی درست نہیں، تم اپنی کیا جا سکتا ہے بزمِ جہاں میں کوئی تلاشو وفا شناس مجھ سے تُو عمر بھر کی رفاقت نہ کیجیو ... تُو تخاطب ہے؟ اگر ہاں تو تلاشنا کو درست مان بھی لیا جائے...
  16. الف عین

    ایک دوست کا کلام برائے تبصرہ

    تلاش بطور فعل ہندی والے استعمال کرتے ہیں، ان کی دیکھا دیکھی اردو والے بھی کرنے لگے ہیں مگر یہ غلط ہے، مجھے تلاشو یا تلاشنا قبول نہیں۔ کیجیو، یا 'یو' پر ختم ہونے والے سارے امر کے افعال کو کسی طرح بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، تو اور تم کے علاوہ آپ کے ساتھ بھی شاید مثالیں مل سکتی ہیں۔ تم کے ساتھ تو...
  17. الف عین

    ان ابابیلوں کے جیسے پر دیئے جائیں ہمیں : غزل برائے اصلاح

    باقی اشعار تو درست ہیں لیکن آخری شعر میں 'حسن' جو محض فعل ہونا چاہیے، فعو تقطیع ہو رہا ہے حسن کو اس کافرہ کے آزمانے کے لیے یا اس قسم کا کوئی مصرع بہتر ہو گا
  18. الف عین

    آدمی ہی آدمی کے درد کا درمان ہے---برائے اصلاح

    آدمی ہی آدمی کے درد کا درمان ہے اک بھلے انسان کی کیا خوب یہ پہچان ہے ---------یا دوسروں کے دکھ بٹانے میں تمہاری شان ہے ---------- بھلے انسان والا مصرع بے ربط ہے، یہ پہچان تو کہیں بتایا ہی نہیں گیا۔ دوسری گرہ بہتر ہے، لیکن تمہاری شان کی جگہ اپنی شان کہا جائے دور ہوتا جا رہا ہے آدمی سے آدمی یہ...
  19. الف عین

    نظم برائے اصلاح

    ویسے تو دو جگہ قوافی کی غلطی ہے چھائی اور کوئی، پانی اور یعنی، روٹھ اور سوکھ درست قوافی نہیں ہیں لیکن بچوں کی نظموں میں گوارا کیے جا سکتے ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ چھائی ۔ کوئی والا شعر بدل ہی دو۔ یوں بھی 'بس کوئی کوئی ہی پنچھی بولتا ہے' کا بیانیہ اس مصرع سے واضح نہیں ہوتا
Top