10۔ دولت کے پروانے
دولت کے پروانے
محمد خلیل الرحمٰن
(علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)
دنیا میں لوگ کرتے ہیں دولت سے پیار کیوں
ہر جانِ بے قرار ہے اس پر نثار کیوں
سیماب وار رکھتی ہے دولت سدا اسے
حرص و ہوس کے دام میں ہے لے لیا جسے
زر اس جہاں میں قاضیٗ حاجات بن گیا
عالم تمام جشنِ خرابات بن گیا
غم...