نتائج تلاش

  1. الف عین

    چلتے رہیں گے یونہی یہ سلسلے وفا کے-----برائے اصلاح

    مطلع میں ایطا ہے۔ سلسلے وفا کے اور بے وفا کے... تو اب ردیف 'وفا کے' طے ہو گئی اور قوافی سلسلے، بے، رہے، گئے، ملے وغیرہ لیکن باقی غزل میں صرف 'کے' ردیف ہے! باقی اشعار پر آپ خود غور کریں کہ مطلب کیا نکل سکتا ہے اور کیا واقعی یہی مفہوم مطلوب ہے؟ دو لخت بھی ہیں کچھ اشعار
  2. الف عین

    کبوتر بازی از ایس ایس ساگر

    اچھی تحریر ہے، دوستوں کے مشورے قبول کرتے ہوئے ترمیم کر کے مجھے بھیج دیں، ان شاء اللہ 'سمت' میں شائع کر دوں گا
  3. الف عین

    اساتذہ کرام سے اصلاح اور احباب سے آراء کی درخواست ہے (شکیل احمد خان)

    کہاں ہیں وہ جنھیں ہم یارِ غار کہتے تھے کہ وہ بھی جو ہمیں دل کا قرار کہتے تھے 'کہ' کی معنویت واضح نہیں ہو سکی بدل نہ جانا کہیں تم بدلتے وقت کے ساتھ وہ خود ہی بدلے جو یہ بار بار کہتے تھے .. بدلے کی ے کا اسقاط اچھا نہیں میں رونا روؤں اب اُس کا یا خود اُسے روؤں مرا وہ دل جسے باغ و بہار کہتے تھے...
  4. الف عین

    میری وفا کی باتیں سب کو سنا کے روئے------برائے اصلاح

    سینے سے لگ کے میرے وہ آج آ کے روئے مجھ سے ہے پیار کتنا مجھ کو بتا کے روئے ----------- ٹھیک، اگرچہ کوئی بھی مصرع ثانی اس مطلع کے اولی یا ثانی کی جگہ لے سکتا ہے شاید! دوری میں رہ کے مجھ سے مرجھا گئے تھے جیسے پہلے وہ مسکرائے پھر مسکرا کے روئے -----یا یہ تھے خوشی کے آنسو جن کو بہا کے روئے...
  5. الف عین

    آیا خیال تیرا دل میں بہار بن کر---------برائے اصلاح

    پہلے دو اشعار درست ہو گئے تیرے نہ سر پہ آئے کوئی بھی دھوپ غم کی تیرا میں ساتھ دوں گا یوں سایہ دار بن کر ---------- ہر ممکنہ ترتیب پر اب بھی غور نہیں کرتے... ٹکڑا نمبر ١ تیرے نہ سر پہ آئے سر پر نہ تیرے آئے آئے نہ سر پہ تیرے اور اگر زیادہ واضح کرنا ہو تو سر پر نہ آنے دوں گا دیکھیے، شاید سب سے...
  6. الف عین

    ایک رباعی برائے اصلاح

    تیسرے مصرع میں مری لفظ سے قافیے کا احتمال ہوتا ہے، اس کی ترتیب یا الفاظ بدل دیں، ویسے درست ہے
  7. الف عین

    شرط از ایس ایس ساگر

    اچھی رواں تحریر ہے یہ تہمند پہلی بار نطر سے گزرا، اب تک تو تہمد یا تہبند ہی دیکھا تھا
  8. الف عین

    آیا خیال تیرا دل میں بہار بن کر---------برائے اصلاح

    آیا خیال تیرا دل میں بہار بن کر ایسے ہی تُو بھی آ جا میرا قرار بن کر ----------- درست، لیکن 'دل میں' کے بدلے اگر ' جیسے' کر دیں تو! جتنے بھی غم ہیں تیرے میرے وہ اب سے ہوں گے رہنا ہے مجھ کو تیرا یوں پاسدار بن کر ---------- اب سے وہ میرے ہوں گے شاید زیادہ رواں ہو اپنے میں سر پہ لوں گا ہر اک ہی...
  9. الف عین

    اساتذہ کرام سے اِصلاح کی درخواست ہے (شکیل احمد خان)

    اعزاز اور ایجاز قوافی والے نئے سرخ اشعار واضح نہیں، رو رو لہو سنائی... یہ میر کا سا انداز اسی زمانے میں جائز تھا، آج کل یہ زبان نہیں بولی جاتی
  10. الف عین

    آیا خیال تیرا دل میں بہار بن کر---------برائے اصلاح

    حصار گھومتا ہے؟ تیسرا اور پانچواں شعر دو لخت لگتا ہے
  11. الف عین

    میری وفا کی باتیں سب کو سنا کے روئے------برائے اصلاح

    بھائی ارشد اگر خود احتسابی سے کام لیں، خود غور کریں کہ جو بات کہنا چاہتے ہیں، وہ مکمل ادا ہو بھی رہی ہے یا نہیں، بیانیہ میں کوئی علطی تو نہیں ہے شتر گربہ قسم کی، تو اب شاعری میں محض ان تلفظات کی ہی غلطی ہو سکتی ہے جس سے واقف ہی نہ ہوں اور غلط کو ہی درست سمجھتے ہوں، جیسے تاکِ نسیاں!
  12. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    غیر تو غیر ہیں ہم نے تو اپنوں کی بھی جفا دیکھ لی ... اپنوں پر غور نہیں کیا تھا میں نے، اب دیکھا تو پہلے مصرع کا طویل کھنچتا 'تو' بھی اچھا نہیں لگتا ہے حق پہ اشفاق جو آ گیا پھر اسی نے بقا دیکھ لی کس کی بقا؟ اگر اشفاق کی ہی بقا کی بات ہے تو 'پھر' اور 'اسی' کی اہمیت؟ اس نے اپنی بقا دیکھ لی کر...
  13. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    جس پہ کل ناز تھا مجھ کو بدلی اس کی ہوا دیکھ لی خلیل بھائی نے پہلا مصرع تو وزن میں موزوں کر دیا ہے لیکن دوسرے میں بدلی کی ی کا اسقاط اچھا نہیں لگ رہا اس کی بدلی ہوا... کر دو
  14. الف عین

    مبارکباد عدنان عمر ایک ہزاری!

    بہت بہت مبارک ہو عدنان عمر یہ سنگ میل، اب جلدی جلدی آگے بڑھو
  15. الف عین

    مبارکباد جاسمن ہوئیں ماسٹر آف فلاسفی

    مبارک ہو بیٹا جاسمن اب جلدی سے پی ایچ ڈی بھی کر ڈالو
  16. الف عین

    مروّت اگر تاکِ نسیان ہو گی-----برائے اصلاح

    آخری دو تین اشعار درست ہیں لیکن ان میں بھی کوئی خاص بات نہیں کہی گئی ہے، یہ بھی تک بندی کی ذیل میں ہی آئیں گے۔ باقی سب میں بھائی خلیل والی بات درست لگتی ہے:
  17. الف عین

    کھول دے ہر بند کو جو معجزائے عشق سے، برائے اصلاح

    مطلع میں معجزائے لفظ کوئی لفظ ہی نہیں، معجزۂ ہوتا ہے، معجزہ کو الف سے لکھنا اور پھر اس سے ہمزۂ اضافت لگانا علط ہے، عشق سے پھڑپھڑانا بھی عجیب ہے سن مسلسل اک ندا ہے نور کی وادی سے یہ حشر تک پہلو رہیں جو آزمائے عشق سے ... پہلا مصرع روانی چاہتا ہے، دوسرا مصرع مجھے تو بے معنی محسوس ہو رہا ہے بہہ...
  18. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    دیکھی ہے ردیف ہی پسند نہیں آئی، ی کے اسقاط کی وجہ سے جس پہ کل ناز تھا مجھ کو ... بحر سے خارج حق پہ اشفاق.... ایضاً
  19. الف عین

    اساتذہ کرام سے اِصلاح کی درخواست ہے (شکیل احمد خان)

    مطلع اب درست لگ رہا ہے تو تو پھر.. کی سند کی بات دوسری ہے لیکن تب بھی روانی تو متاثر ہے، غلط تو ارشد بھی نہیں کہہ رہے ہیں، میں بھی یہی کہتا۔ جرات اور جوش وغیرہ پر بھی یہی اعتراض ہوتا! ارشد بھائی کا مشورہ مان لیں، یا ایک اور متبادل مل جائے تو اگر تو تگ و.....
Top