نتائج تلاش

  1. الف عین

    بغرض اصلاح : ’الفاظ ہو تم میرے ، گفتار و بیاں تم ہو‘

    ردیف کی جگہ قافیہ تبدیل کر دیتے تو بہتر تھا! تخئیل ہے تو میری، اندازِ بیاں تو ہے ترکیب ہو غزلوں کی، تلمیحِ زباں تو ہے ... ترکیب ہو؟ خیر 'ہے' کرنے سے شتر گربہ تو دور ہو سکتا ہے، لیکن غزلوں کی ترکیب اور زبان کی تلمیح دونوں بے معنی ہیں۔ اگر ترکیب سے مراد شعری اصطلاح ہے، تب بھی وہ شعر یا مصرع کی...
  2. الف عین

    تاسف میری امّی جان کا انتقال ہو گیا ہے۔

    انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ ان کے درجات بلند کرے اور ان کی مغفرت فرمائے اور متعلقین کو صبر کی دولت سے نوازے
  3. الف عین

    بھولی نہیں ہے دل سے تیری کبھی جدائی----برائے اصلاح

    غم کے چراغ دل میں جلتے رہیں گے یونہی چہرہ ترا نہ جب تک دے گا مجھے دکھائی یہ مکمل درست ہے باقی اشعار پر خود عور کریں، بس اتنا عرض کروں کہ بول چال میں past indefinite tense شاید ہی کبھی استعمال کیا جاتا ہو۔ بطور خاص کسی سوال کے جواب میں ۔ اگر پوچھا جائے کہ آپ نے یہ کام کر لیا؟ تو جواب ہو گا، کہ...
  4. الف عین

    اک تماشہ بنا لیا دل کو۔ تازہ غزل

    یہ یقیناً بہتر ہے زہر ناک ہنسی کی بہ نسبت
  5. الف عین

    اک تماشہ بنا لیا دل کو۔ تازہ غزل

    اب اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں
  6. الف عین

    لامکاں

    پہلے مصرع کا قافیہ درست نہیں رہا کہ بقیہ قوافی بتانے، دکھانے اور جانے ہیں، یعنی 'انے' مشترکہ حروف ہیں، لیکن آگے میں صرف ے ہی ان دوسرے قوافی سے مشترک ہے۔ لیکن یہ مطلع میں ہے جو ڈفائن کرتا ہے قوافی۔ تو مزید اشعار کا اضافہ کیا جائے جس میں ارادے، فاصلے جیسے قوافی استعمال ہوں تو درست غزل ہو سکتی ہے
  7. الف عین

    غزل براہ اصلاح : جو پھول ہیں وہ پھولوں کا ہار بیچتے ہیں

    واہ مرے مشوروں کو فوراً قبول کر لیا! میں نے بھی بغیر وقت لگائے جو ذہن میں آیا، وہ لکھ دیا۔ اس سے بہتر میرے ذہن ہی کیا، تمہارے ذہن میں بھی آ سکتا تھا!
  8. الف عین

    اک تماشہ بنا لیا دل کو۔ تازہ غزل

    لیلۃ القدر کی رات کی طرح تو نہیں، 'اندھیری رات کی تاریکی' جیسی ترکیب ہو گئی۔ یعنی زہر خند کو بطور صفت استعمال کیے جانے پر مجھے شک ہوا کہ ایسے استعمال کی شاید اسناد بھی مل جائیں!
  9. الف عین

    چلتے رہیں گے یونہی یہ سلسلے وفا کے-----برائے اصلاح

    مانا یہاں پہ ہوں گے کچھ سلسلے وفا کے ہم نے وفا نہ پائی دنیا میں جی لگا کے ------ ٹھیک مدّت کے بعد مجھ سے آیا وہ آج ملنے دل کو مرے لبھانے آیا ہے سج سجا کے --------- دونوں مصرعوں میں ربط مضبوط کرنے کے لئے دل جو مرا لبھانے... تحفے میں اس کو دی ہے میں نے جو ایک مالا اُس کے لئے تھی رکھی بیگم سے...
  10. الف عین

    ہیں منتظر نگاہیں بہتے ہیں میرے آنسو------برائے اصلاح

    یہ ٹکڑا 'آئے گا یار میرا' بھی فٹ تو نہیں لگتا ہر شعر میں
  11. الف عین

    غزل براہ اصلاح : جو پھول ہیں وہ پھولوں کا ہار بیچتے ہیں

    اب بہتر ہے لیکن روانی متاثر ہو رہی ہے اکثر مصرعوں میں گلاب ہو کر ، گلاب کے ہار بیچتے ہیں ہمارے بچے سڑک پہ اخبار بیچتے ہیں یا جنہیں تھا پڑھنا ، وہ بچے اخبار بیچتے ہیں .. پہلا متبادل رواں ہے، درست ہو گیا مطلع بنا اصولوں کو ایک ردّی ہمارے حاکم لگاتے ہیں روز ریڑھی دو چار بیچتے ہیں ... روانی؟ ایک...
  12. الف عین

    اک تماشہ بنا لیا دل کو۔ تازہ غزل

    وہ زمانے کی زہرخند ہنسی کیا فرماتے ہیں دوسرے احباب زیر خند ہنسی کی ترکیب کے بارے میں؟ سید عاطف علی محمد وارث باقی اشعار مجھے تو درست لگ رہے ہیں
  13. الف عین

    برائے اصلاح

    اب درست ہے
  14. الف عین

    برائے اصلاح

    خوب غزل ہے ماشاء اللہ، بس مقطع پر دو ایک باتیں مآل یا انجام کسی کے ساتھ ہونا محاورہ نہیں۔ حشر ہو سکتا ہے، یا جزا و سزا یو سکتی ہے "بے سروں" میں س پر زبر ضرور لگائیں ورنہ کوئی مجھ جیسا اسے بے سُروں بھی پڑھ سکتا ہے
  15. الف عین

    بغرض اصلاح : ’الفاظ ہو تم میرے ، گفتار و بیاں تم ہو‘

    الفاظ ہو تم میرے ، گفتار و بیاں تم ہو! ہرسانس میں پنہاں ہو ، پیوستِ نہاں تم ہو ... پنہاں نہاں تو ایک ہی بات ہوئی، پیوست اضافت کے ساتھ یہ ڈفائن کرتا ہے کہ کہاں؟ جیسے پیوستِ جگر یعنی جگر میں پیوست، آر پار۔ پیوستِ نہاں تو بے معنی ترکیب ہے۔ کچھ اور لفظ استعمال کرو یہاں، جیسے سہنے میں نہاں.... میں...
  16. الف عین

    ہیں منتظر نگاہیں بہتے ہیں میرے آنسو------برائے اصلاح

    کراہیں اور باہیں قوافی والے اشعار کے علاوہ کسی شعر میں مجھے ردیف فٹ ہوتی محسوس نہیں ہوتی
  17. الف عین

    غزل براہ اصلاح : جو پھول ہیں وہ پھولوں کا ہار بیچتے ہیں

    پہلے پانچوں اشعار میں اسقاط درست نہیں: پھولوں، اصولوں، مریضوں، بیٹے، کتابوں علی الترتیب چھٹا شعر درست ہے، اگر 'اور' کو 'غیر' کر دیں تو کیا بہتری محسوس ہوتی ہے؟ مقطع میں مفہوم کے اعتبار سے لگتا ہے کہ 'جنہوں نے ' پنجابی محاورہ کے مطابق ہے۔ درست اردو میں 'جن کو' ہو سکتا ہے۔ وزن میں لانے کے لئے شاید...
  18. الف عین

    دو شعر برائے اصلاح

    دو اشعار کے تین ہو گئے بعد میں شاید! اس کا ثبوت کہ بہت جلدی کر رہے ہیں۔ اپنے اشعار کے ساتھ ایک آدھ ہفتہ گزارا کرو، خود ہی اس کی نوک پلک درست کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے، اس کے بعد جب یہ یقین ہو جائے کہ کم از کم تمہارے حساب سے یہی بہترین صورت ہے، تب اصلاح کے لئے پیش کی جائے دوسرا شعر دو لخت لگتا...
  19. الف عین

    چلتے رہیں گے یونہی یہ سلسلے وفا کے-----برائے اصلاح

    اس غزل کا پوسٹ مارٹم، کہ صاف ظاہر ہے کہ اس پر کما حقہ غور نہیں کیا گیا چلتے رہیں گے ایسے ہی سلسلے وفا کے ہوتے رہیں گے چرچے محبوب کی جفا کے -------- دو لخت اب بھی ہے، وفا کے سلسلے چل رہے ہیں تو اس سے یہ مطلب کہاں نکلا کہ محبوب بے وفا ہے اور جفا کر رہا ہے ۔ بلکہ خود آپ /شاعر/عاشق بے وفا ثابت...
Top