نتائج تلاش

  1. الف عین

    کر کے کسی سے نیکی دنیا میں بھول جانا--برائے اصلاح

    نیکی کرو کسی سے اس کو نہ پھر جتانا بہتر یہی ہے کر کے نیکی کو بھول جانا -------------- نیکی دونوں مصرعوں میں دہرایا جانا روانی کے منافی ہے گر ہو گئی خطا ہے ، کر لو یہاں تلافی بہتر نہیں خطاؤں کو ساتھ لے کے جانا ------------ گر ہو گئی خطا ہے' پر ہی اعتراض تھا میرا، اس پر تو کچھ بھی عمل نہیں کیا...
  2. الف عین

    غزل براہ اصلاح

    تو بزمِ حسن و عشق سے اپنے قدم اٹھا کس نے تجھے کہا تھا خوشی چھوڑ غم اٹھا ... کسی جگہ سے قدم اٹھانا خلاف محاورہ ہے، کہیں جانے کے لئے قدم اٹھایا جاتا ہے، نکلنے کے لئے نہیں، غم اٹھانا بھی اردو محاورہ نہیں، لیکن یہ فارسی محاورہ اردو شاعری میں اکثر استعمال ہوتا ہے اس لئے جائز ہے میں اپنے خاندان میں...
  3. الف عین

    ماں

    لیکن پہلے مصرع کے بارے میں سب چپ ہیں کہ بحر سے خارج ہے یا ٹائپو ہے اگر 'جب بھی وفات' ہو تو درست ہے۔ عمیر بھائی کس کی بورڈ سے ٹائپ کرتے ہیں۔ درمیانی ہمزہ حرف u پر ہے، صوتی کی بورڈس میں نفی فاع کے طور پر بھی تقطیع ہو سکتا ہے بلکہ بہتر طریقے پر تقطیع ہو سکتا ہے جب آپ 'اُر' نہ لے کر مکمل 'اور' پڑھیں...
  4. الف عین

    غزل

    اب درست ہے، اگرچہ یہ قوافی بھی مجھے، صرف مجھے ذاتی طور پر، قبول نہیں کہ اداؤں، خطاؤں میں 'ؤ' کا تلفظ پاؤں، گاؤں، چھاؤں سے مختلف ہے، آپ بھی غور کر کے دیکھیں
  5. الف عین

    غزل

    مجھے تم سے کوئی غرض نہیں،مری تم سے کوئی طلب نہیں مری تم پہ کیوں ہیں نوازشیں،مرے علم میں وہ سبب نہیں ... درست نہ ہی مجھ پہ کوئی فریفتہ،نہ کسی کی مجھ پہ نظر پڑی نہ ہی آنکھ مجھ سے کوئی لڑی، کبھی ڈھایا میں نے غضب نہیں ... مفہوم عجیب ہے، طرز بیان میں پڑی اور لڑی کو ایک مصرع کر دیں تو بہتر ہو یعنی نہ...
  6. الف عین

    کر کے کسی سے نیکی دنیا میں بھول جانا--برائے اصلاح

    کر کے کسی سے نیکی دنیا میں بھول جانا یہ اس طرح ہے جیسے جنّت میں گھر بنانا --------- کر کے کسی... تنافر لگتا ہے نیکی کسی سے کر کے... بہتر ہو گا، لیکن اگر کوئی بھولا نہیں تو کیا اسے جنت نہیں نصیب ہو گی؟ خالق سبھی کا رب ہے دیتا وہی ہے سب کو غیروں کے در پہ جا کر ہرگز نہ سر جھکانا ------------...
  7. الف عین

    رباعی

    رباعی کی بحور پر مجھے زیادہ دسترس نہیں، یہ میدان محمد وارث کا ہے۔ ویسے خوب ہے، 'ہر سو' کو 'ہر سو ہے' بھی کیا جا سکتا ہے میرے خیال میں، جس سے روانی میں اضافہ ہو سکتا ہے
  8. الف عین

    برائے اصلاح : جاری ہے اب تک

    بنا حسرت کے... بھی برا تو نہیں لگ رہا۔ البتہ مجھے 'جی جائیں' اتنا اچھا نہیں لگ رہا اگرچہ خیال بہت خوب ہے۔ 'جی پائیں' بھی اتنا رواں نہیں بل والے شعر میں وہ پیچ و خم، وہ بل... کہیں تو؟ سید عاطف علی
  9. الف عین

    غزل

    ماشاء اللہ اچھی غزل ہے لیکن قوافی کا مسئلہ صرف گناہوں کو خطاؤں سے بدلنے سے حل نہیں ہو گا۔ راہوں اور گواہوں قوافی تو اب بھی غلط ہیں۔ اصلاح سخن میں پوسٹ کیا کریں تو احباب مشورے دے سکتے ہیں
  10. الف عین

    جیسا تُو چاہتا ہے ویسا مجھے بنا دے

    شاید یہ صرف نظر ہو گیا تھا، یہ بھی دو لخت ہے۔ اسے نکال ہی دیں آسان زندگی کر یا رب دعا ہے میری سب مانگتے ہیں تجھ سے اب معجزہ دکھا دے ------------
  11. الف عین

    اردو محفل کی لڑی نے گوگل کروم کو چکرا دیا!

    لاریب اخلاص کو بھی مبارک ہو ان کا نیا نام
  12. الف عین

    جیسا تُو چاہتا ہے ویسا مجھے بنا دے

    شاید اس بار کچھ ایکسرسائز کی ہے آپ نے، یہ مناجات بہت بہتر ہے روانی میں۔ ابلیس نے یہ دنیا کی ہے بہت مزیّن وہ چاہتا ہے انساں کو نار میں گرا دے ------------ دو لختی محسوس ہوتی ہے، یعنی یہ واضح نہیں کہا گیا دنیا مزین کر کے انسان کو گناہوں پر آمادہ کیا ہے کیونکہ شیطان یہ چاہتا ہے کہ انسان جہنم کی آگ...
  13. الف عین

    برائے اصلاح

    زخم رِستا ہے، رِسنا درست فعل ہے یعنی ر مکسور۔ مفتوح رستی بے معنی ہے
  14. الف عین

    برائے اصلاح

    رستی تو قافیہ غلط ہی ہے کچھ مصرعے الفاظ یا ترتیب بدلنے سے بہتر ہو سکتے ہیں ہر جا ساون کیف و مستی جب سے دیکھی ہے وہ ہستی ... ساون غیر متعلق لگتا ہے۔ اسے بھی کسی غیر مرئی شے سے بدل دیا جائے تو بہتر ہے، جیسے خوشبو دیکھو تو یہ کس کا گھر ہے جو بھی جائے ناگن ڈستی .. دیکھو تو... کی معنویت واضح نہیں...
  15. الف عین

    برائے اصلاح (الٹ پلٹ ہوئی دنیا - بسبب کرونا وائرس)

    اچھی غزل ہے بس دو اشعار میں کچھ سوال اٹھتا ہے تھمے جو وقت کی رفتار اور ملے موقع امیر دیکھے کہ رہتا رہا ہے کیسے غریب ....' رہتا رہا ہے' عجیب نہیں لگتا؟ امیر دیکھے کہ رہتا ہے کس طرح سے غریب بہتر ہو گا جو موج و مستی کا ہنگام تھا، نہیں ہے اب تو سوچنا ہے کہ وہ تھا کیا عنصرِ تہذیب .. اس کا بھی...
  16. الف عین

    مدد درکار ہے

    ریٹنگ کے لئے مراسلات کی تعداد کی حد بندی یے۔ پچاس یا سو مراسلات سے پہلے یہ آپشنس پوشیدہ رہتے ہیں
  17. الف عین

    خدایا تُو رحمت کی ہم پر نظر کر---برائے اصلاح

    ردیف کے فرق پر میں نے غور ہی نہیں کیا تھا! امر عربی بمعنی حکم میں م پر فتحہ ہے؟ دو مصرعے جو آپ نے بدل دیے ہیں، ان کی اور پچھلے مصرعوں کی روانی کا مقابلہ کیجیے خدا کی ہے رحمت یہ ایسے بشر پر ... مرے رب کی رحمت ہے ایسے بشر پر ہماری خطائیں یہاں تک ہیں لائیں .... ہماری خطاؤں نے یہ دن دکھائے یہ محض...
  18. الف عین

    برائے اصلاح : درد پہچان ہی لیا جائے

    اب اشعار قابل قبول لگ رہے ہیں درد پھیلے جو آسماں کی طرح پھر اسے تان ہی لیا جائے یقیناً بہتر ہے
  19. الف عین

    غزل براہ اصلاح

    وہ نکلتا کیوں نہیں ، شل ہو گیا یا جو دل صحرا تھا دلدل ہو گیا ... شل؟ یہ متحرک اعضاء کا بے حرکت ہو جانے کو کہا جاتا ہے۔ ہاتھ یا پیر۔ دل یا کسی شخص کے لیے کہنا مجھے تو غلط ہی محسوس ہوا۔ یا پھر درست ابلاغ نہیں ہو سکا مجھے وقت پہلو میں ترے گزرا ہے یوں آج بھی بیتا ہوا کل ہو گیا ... شاید یہی خیال اس...
  20. الف عین

    برائے اصلاح : درد پہچان ہی لیا جائے

    واقعی، میں نے نصف مراسلے میں شکیل میاں کے اشعار کاپی کر دیے تھے! اِس کی موجودگی کو جینے پر ایک احسان ہی لیا جائے ... درد کو ممکناتِ آدم کی حدِّ امکان ہی لیا جائے ان دونوں اشعار میں ابلاغ کا مسئلہ بہرحال ہے کم ،زیادہ کی درجہ بندی کیوں مثلِ طوفان ہی لیا جائے ... عجز بیان اس میں بھی، محض اس لیے...
Top