نہیں جناب بخاری صاحب نے تو رابطہ نہیں کیا لیکن عسکری کے نشان کردہ دھاگے میں ان سے مفید معلومات ملیں ہیں۔ دراصل پاکستان میں لوگوں کے اندر کتاب بینی کا شوق کم ہونے کا اہم سبب پبلشرز کی ناجائز منافع خوری ہے ،ا سی پر ان سے بات کرنا تھی۔
یہاں پاکستان میں بُک پبلشنگ کو بھی عام بزنس کی طرح چلایا جا رہا ہے جبکہ اس کے تقاضے کچھ اور ہوتے ہیں۔ یہ ٹیم ورک کے طور پر ہوتا ہے لیکن جب پبلشر اپنے مفاد کے لئے سولو فلائٹ کرتا ہے تو سب کچھ بگڑ جاتا ہے۔ وہ چونکہ انویسٹر ہوتا ہے اس لئے ہر حال میں مناپلی قائم رکھنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے لکھاری کی...