وقت کیا تھا ،،، کچھ پتہ نہ تھا ، نہ یہ خبر تھی کہ رات کب سو گیا تھا اور وہ میرے سینے پر تب تک لیٹی رہی جب تک میں نے پہلو نہیں بدلا ، اس کے زمین پر گرنے کی آواز سن کر چونکا اور آنکھ کھل گئی۔ اسے زمیں سے اٹھایا اور بُک شیلف میں اس کی جگہ پر سجا دیا۔ اب کھڑکی میں سے چھن کر آتی ہوئی روشنی سے اندازہ...