خواتین حضرات ! دھاگے کا عنوان پڑھ کر یہ مت سمجھ لیجئے گا کہ مجھے بی بی سی میں نوکری مل گئی ہے اور میں ڈائری کی تلاش میں سوات جا رہا ہوں۔ دراصل میں ڈائری لکھنے والے قدیم الخیال لوگوں میں سے ہوں لیکن اب کام کی نوعیت کے لحاظ سے فراغت کے وقت اور ٹھکانے کے مقام کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا اور ڈائری کو...