حجرِ اسود سے جب سوال کیا
رنگ تیرا ہے گو بہت کالا
تیرے اندر یہ کیسی خوبی ہے
تجھ کو ہر کوئی چومنے والا
حجرِ اسود نے یوں جواب دیا
شان میری ہے گو بہت اعلیٰ
مجھ کو دنیا نے اس لیے چوما
مجھ کو چوما کیے رسول اللہ*
*صلی اللہ علیہ و سلم
ترجمہ : محمد خلیل الرحمٰن