نتائج تلاش

  1. س

    لاہور میں نیو ائر نائٹ کے مناظر۔۔تصاویر

    پردیسی بھائی !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!۔ لگتا ہے تصویروں نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے :)
  2. س

    یوٹیوب کھل رہی ہے

    !!!!!!!!کافی سارے مراسلات اس دھاگے میں سے حذف کر دئیے گئے ہیں۔ معاملہ کچھ بھی ہو نہ جانے کیوں اس کا رُخ اسلام اور قادیانیت کی طرف موڑ دیا جاتا ہے۔ میں arifkarim صاحب سے خصوصی طور پر درخواست کروں گا کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ ہر بات میں اسلام اور مسلمانوں پر تنقید اور اس کے بعد قادیانیت پر...
  3. س

    بخاری محدث کے بارے میں ایک کتاب : قرآن مقدس اور بخاری مقدس

    میں مزید وضاحت کئے دیتا ہوں کہ اردو محفل کا اپنا کوئی مذہب نہیں ہے اور نہ یہ کوئی تبلیغی فورم ہے۔ یہاں اگر کچھ لوگ اللہ کا انکار کرتے ہیں تو صرف اور صرف اپنی صوابدید پر کرتے ہیں اردو محفل کا ان کے نظریات سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ، بالکل اسی طرح جو لوگ ادیان کی تبلیغ کرتے ہیں ان کی دعوت و تبلیغ...
  4. س

    کرسمس کا تہوار اور مبارکباد -- کس کھاتے میں ؟؟

    جناب اگر جھوٹ اور سچ کا تعین کرنا آپ کا کام نہیں تو جو کہا گیا ہے اسے تسلیم کر لیں یا پھر اپنا پلہ جھاڑ کر صرف تنقید برائے تنقید میں نہ پڑیں۔
  5. س

    بخاری محدث کے بارے میں ایک کتاب : قرآن مقدس اور بخاری مقدس

    میں یہ دھاگہ شروع ہی میں اس لئے ختم کرنے سے باز رہا کہ اولین مراسلہ کے جواب میں ایک اور کتاب کا لنک پیش کیا گیا اور اگر اس وقت یہ کیا جاتا تو فریق ثانی حسبِ سابق مجھ پرجانبداری کا الزام جڑ دیتا۔ اب جن بوتل سے باہر نکل ہی آیا ہے تو اس کی جناتی کرشمہ سازیوں کا کچھ تو پر تو نظر آئے گا۔:)
  6. س

    بخاری محدث کے بارے میں ایک کتاب : قرآن مقدس اور بخاری مقدس

    فرسان صاحب ، کسی دوسرے مسلک کا نام لے کر رپورٹ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ اظہار خیال کے اختلاف کو برداشت کرنے کا زیادہ حوصلہ نہیں رکھتے۔ حضرت ، مبلغین کو تو بہت بردباد ہونا پڑتا ہے ۔ جب کوئی بھی آپ کے عقائد پر تنقیص کرے گا تو آپ کی رپورٹ پر ایک لمحے پر کارراوئی کی جائے گی لیکن فی الحال دوسرے بھی اپنا...
  7. س

    بخاری محدث کے بارے میں ایک کتاب : قرآن مقدس اور بخاری مقدس

    کفایت ہاشمی صاحب ، مدیران کی نظر ہر اس دھاگے پر ہوتی ہے جس میں ماحول کی خرابی کا ذرا سا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔ آپ مطمئن رہیں ہم صورت حال کو قابو کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی بات آپ کے نظریات کے خلاف ہو رہی ہے تو اس کی بنیاد پر دھاگے کی تقفیل کا مطالبہ کرنے کی بجائے ، مختلف دھاگوں میں پیش کردہ اپنے مراسلات...
  8. س

    الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔شہریت کی منسوخی کا خطرہ ۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

    تو میرے بھائی ایسی باتوں میں پڑا ہی نہ کرو۔ واقعی ایسی باتیں بندے کو مضمحل کر دیا کرتی ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہونا چاہئیے کہ ہم پاکستان کو کیسے بہتر کر سکتے ہیں اور اس کے لئے مثبت اپروچ کے ساتھ مخالفین کو ٹچ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ جو ہمارے مختلف قسم کے راہ نما ہمیں شدید قسم کی لائن دیتے ہیں وہ ان...
  9. س

    الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔شہریت کی منسوخی کا خطرہ ۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

    اور ٹوک بھی وہ لوگ رہے ہیں جو جمعیت سے تعلق نہیں رکھتے :) جمعیت والوں کو ہم کیا سمجھائیں جناب الٹا وہ ہمیں سمجھانے بیٹھ جاتے ہیں۔ میں تو صرف مولانا مودودی تک ہی بات کو محدود رکھ رہا ہوں۔
  10. س

    الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔شہریت کی منسوخی کا خطرہ ۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

    جبکہ آپ اپنی رائے کو خود ہی درست کہہ رہے ہیں تو ہمارے کچھ کہنے کی گنجائش ہی نہ رہی کیونکہ ہم رائے پیش کرنے کے بعد اس کی سو فیصد درستی کا دعوی نہیں کیا کرتے۔ البتہ ایک مشورہ ہے کہ اگر پنجاب ہی آپ کو کھا رہا ہے تو پنجاب میں ہی آ کر آباد ہو جائیں مسئلہ ختم ہو جائے گا :)
  11. س

    الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔شہریت کی منسوخی کا خطرہ ۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

    کاشفی بھائی ، یہ مودودیت کیا ہوتی ہے۔ اگر اپ اس لفظ کو مولانا مودودی کے نظریات سے اختلاف کے لئے استعمال کر رہے ہیں تو بتائیے کہ کیا الطافیت اور نوازیت ، مشرفیت یا بے نظیریت کی اصطلاح کبھی سنی آپ نے کسی کی زبان سے؟۔ آپ کم از کم مسلم ہونے کے ناطے پاکستانیوں کے ایک قوم ہونے کو تسلیم کرتے ہیں تو...
  12. س

    الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔شہریت کی منسوخی کا خطرہ ۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

    اسی دھاگے میں میرے ساتھ ہونے والی مراسلت میں آپ سب لوگوں نے خود انکشاف کیا کہ اصل مسئلہ سندھ کے مقامی لوگوں کو مہاجروں کے قبول نہ کرنے سے پیدا ہوا ۔ پھر یہ بھی آپ لوگوں کی ہی کی طرف سے کہا گیا کہ جو اردو بولنے والے پنجاب میں آباد ہوئے وہ خود یہاں کے لوگوں کا ہی حصہ بن گئے ۔اور حسان خان نے اس کا...
  13. س

    جانو اور جانتے رہو

    بالا کے تین چار مراسلات معزز اراکین کو بحث کے دوران جذباتیت کے تحت استعمال کئے گئے الفاظ کے بارے میں وہ کچھ سمجھا رہے ہیں جو محفل کی انتظامیہ شاید چار سو مراسلات میں بھی نہ سمجھا سکے۔ بہت حیرانی ہوتی ہے جب ہم تعصب اور ہٹ دھرمی میں خود سے اختلاف رکھنے والوں کے لئے نا پسندیدہ الفاظ استعمال کرتے...
  14. س

    الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔شہریت کی منسوخی کا خطرہ ۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

    محترم اسلام ہمارا ضابطہ حیات ہے اسے ”نام نہاد“ نہ کہئے۔
  15. س

    الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔شہریت کی منسوخی کا خطرہ ۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

    اگرچہ دھاگے کا عنوان کچھ اور تھا لیکن جس موضوع پر ہماری بات ہوئی ہے اسے یہاں سے منتقل نہ بھی کریں تو چلے گا کیوں کہ یہ باتیں بھی بہت اہم ہیں۔
  16. س

    الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔شہریت کی منسوخی کا خطرہ ۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

    امین بھائی ، امرتسر کی پنجابی اور یہاں کی مقامی پنجابی میں کافی زیادہ فرق ہے اور تو اور کھانے پینے کی عادات ، بود و باش ، شادی بیاہ کی رسوم اور ذرائع روزگار میں بھی بہت تفاوت ہے۔ اور سندھ کے علاوہ اردو سپیکنگ بھائی پنجاب میں بھی آباد ہوئے اور اسی کا ایک لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ یہ صوبہ سندھ کے...
  17. س

    الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔شہریت کی منسوخی کا خطرہ ۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

    کاشفی برادر ، بات ختم کرتا ہوں۔ کہنے کا مقصد یہی تھا کہ ہم سب پاکستانی ہیں گو کہ یہاں طبقاتی امتیاز بہت ہے لیکن ہمیں اس کو ختم کر نے کے لئے کام کرنا ہے اسے نہ تو بڑھاوا دیناہے ، نہ سینے سے لگانا ہے اور نہ ہی اس کے سامنے ہتھیار ڈالنے ہیں۔ میں پنجابی ہوں لیکن ہمارے گھر میں اردو بولی جاتی ہے اور...
  18. س

    الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔شہریت کی منسوخی کا خطرہ ۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

    جی حسان بھائی ، آپ بالکل درست پہنچے۔ سندھ میں بھی عام مہاجر یا سندھی قصور وار نہیں بلکہ جی ایم سید جیسی ذہنیت ہے۔ ورنہ وہ سندھ جو صدیوں سے بلوچوں کو قبول کرتا رہا اور باب الاسلام تھا 1947 کے بعد مہاجروں اور مسلمانوں کے لئے تنگ کیوں ہو گیا؟۔
  19. س

    الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔شہریت کی منسوخی کا خطرہ ۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

    آپ کبھی میرے پاس تشریف لائیں تو میں اپ کو خانیوال ، جھنگ ، لاہور اور چند دیگر شہروں کے اردو سپیکنگ بھائیوں سے ملواؤں گا اور آپ فرق دیکھ سکیں گے کہ سندھ میں یہ مسئلہ کتنا شدید ہے اور پنجاب میں نہ ہونے کے برابر۔ اس کی وجوہات بھی ہیں۔ ایک تو یہی کہ سندھی اور اردو زبان و سماج میں تفاوت بہت تھی۔...
  20. س

    الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔شہریت کی منسوخی کا خطرہ ۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

    اب تصور کیجئے کہ پنجاب جو تقسیم پاکستان مین دو حصوں میں بٹا ، جس کے سب سے زیادہ لوگ دونوں اطراف قتل ہوئے ، جس کی سب سے زیادہ عزتیں پامال ہوئیں اور جہاں ان کو مقامی افراد نے پھولوں کی طرح رکھا وہیں بہت سارے ان کو دن رات مہاجر اور پناہ گزین کہنےکے علاوہ نفرت کا نشانہ بھی بناتے رہے اس پنجاب کے ایک...
Top