میں نے اپنی زندگی میں کبھی کنڈا نہیں لگایا کہ نہ تو لگانا آتا ہے اور نہ میں اسے درست سمجھتا ہوں۔ ایک آدھ بار الیکٹریشن نے بھی آفر دی کہ وہ کوئی 'جگاڑ' کر دے گا لیکن بات ہماری سمجھ میں نہیں آئی۔
اس کے باوجود بلوں کے معاملے میں اور لوڈ شیڈنگ کے معاملے میں کے الیکٹرک کی کرم فرمائیاں اُنہیں لوگوں...