نتائج تلاش

  1. س

    لاہور میں اردو بلاگرز اور محفلین کی ایک خوبصورت میٹنگ کا انعقاد

    اچھا ہوا کہ آپ لاہور میں نہ تھے :grin:
  2. س

    'معصوم مسلمان' کے بعد اب 'معصوم نبی'

    میں اب تک اس دھاگے کو دیکھ نہیں سکا تھا کیونکہ جن دنوں میں یہاں فعالیت زیادہ تھی میں ہسپتال میں تھا بہر حال ایک بات کی وضاحت کر دوں کہ اردو محفل پر ماڈریشن شروع کرنے کی صرف یہی وجہ نہیں جو عارف کریم صاحب سمجھ رہے ہیں ۔
  3. س

    مناظرہ ۔۔۔دعوت دینا عمران کا اور بھاگنا نواز کا (حسب عادت)

    غور کیجئے ذیل کا مراسلہ آپ ہی کا ہے نا؟۔ جہاں ایک مخصوص پارٹی پر تنقید کے بہانے گھڑے جائیں اور اس کے لئے عوام کی پسند کا عذر پیش کیا جائے وہاں ربط پیش کرنے سے کیا حاصل؟۔ گو کہ مجھے آپ کی بات پر اعتبار ہے کہ آپ اس کے حق میں نہیں لیکن ایک پارٹی کا مجموعی تاثر ہی ایسا ہو جائے تو آپ اکیلی کیا کر...
  4. س

    سیاسی نعرے

    کاشفی صاحب ، یہاں شاعری کی گنجائش نہیں ، صرف عوامی قسم کے مختصر سیاسی نعرے پیش کریں۔
  5. س

    تحریک انصاف سندھ میں’غیرمتحرک‘

    یہ تقابل تو روایتی جماعتوں کا خاصہ ہے۔ انقلاب اور تبدیلی کی بات کرنے والوں کو یہ تقابل پیش نہیں کرنا چاہئیے۔:)
  6. س

    تحریک انصاف سندھ میں’غیرمتحرک‘

    جناب ، اگر تو بقول کپتان کے سونامی ظلم کو بہا لے جانے کے لئے آئی ہے تو کراچی جہاں روزانہ دسیوں لوگ ظلم کا شکار ہو کر جان سے جاتے ہیں اس سونامی سے کیوں محروم رکھا گیا۔ یہاں وسائل کا عذر کیا ہے؟ ایک سیاسی جماعت کا وسیلہ تو عوام ہوتے ہیں اور کراچی کے باشعور عوام کیا سمجھ نہ پاتے کہ سونامی انہیں ظلم...
  7. س

    مناظرہ ۔۔۔دعوت دینا عمران کا اور بھاگنا نواز کا (حسب عادت)

    گو کہ اب کپتان خود بھی اس تعریف پر پورا اترتا ہے لیکن نزلہ صرف ایک جماعت پر ہی کیوں گرتا ہے کپتان کا ۔ باقی سیاستدانوں سے کوئی معاہدہ طے پایا ہے کیا؟۔
  8. س

    تحریک انصاف سندھ میں’غیرمتحرک‘

    لیکن یہ تمام عوامل بھی سندھ میں تحریکِ انصاف کو متحرک نہ ہونے کا جواز نہیں بنائے جا سکتے ۔ اگر انہیں جواز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے تو پھر معاملہ کچھ اور کہلائے گا ۔ خاص طور پر کپتان کے تسلسل کے ساتھ اس بیان کے تناظر میں اس بات کا تجزیہ کریں جس میں وہ کہتا ہے کہ" تحریکِ انصاف اقتدار کی بھوکی...
  9. س

    مناظرہ ۔۔۔دعوت دینا عمران کا اور بھاگنا نواز کا (حسب عادت)

    یعنی عوام صرف ن لیگ کے خلاف سننا چاہتی ہے :)۔ ماشاء اللہ۔
  10. س

    مناظرہ ۔۔۔دعوت دینا عمران کا اور بھاگنا نواز کا (حسب عادت)

    حضور والا ، یہاں کوئی بھی نواز شریف کی خوبیاں بیان نہیں کر رہا۔ آپ جی نہ جلائیں میں خود اس کی حمایت نہیں کر رہا۔ بات کچھ اور چل رہی ہے۔:)
  11. س

    مناظرہ ۔۔۔دعوت دینا عمران کا اور بھاگنا نواز کا (حسب عادت)

    جو ادارہ یا شخص کپتان اور تحریک کو بد زبانی سے منع کرے وہ دوسری پارٹیوں کا لگایا گیا بندہ ۔۔۔۔۔کیا کہنے ہیں جناب!!!۔:) جب انہی فخرو بھائی کو چنا گیا تھا تو تحریکِ انصاف ان کو چیلنج کرتی یا پھر الیکشن کمشن آف پاکستان کے اختیارات کے لئے سونامی بپا کرتی۔ کیا خیال تھا ایک موقع نہیں تھا تبدیلی لانے...
  12. س

    مناظرہ ۔۔۔دعوت دینا عمران کا اور بھاگنا نواز کا (حسب عادت)

    جو کام دیگر سیاسی جماعتیں کریں وہی تحریکِ انصاف تو جناب پھر کپتان کی "تبدیلی" کی سیاست ٹائیں ٹائیں فش ؟۔ کیونکہ کپتان کو بھی اپنے لہجے پر کم ہی قابو رہتا ہے۔
  13. س

    سربجیت سنگھ حملے میں زخمی، حالت ’تشویشناک‘

    خان صاحب ، اگر آپ میرا ایک برادرانہ مشورہ مانیں تو چند روز کے لئے سیاسی بحثوں سے الگ ہو جائیں۔ میں خود بھی کبھی کبھار یہ طریقہ اس وقت آزماتا ہوں جب یہ لگنے لگے کہ میں کسی ایک معاملے میں خود کو ضد کے ہاتھ میں جاتے دیکھتا ہوں۔ آپ نے جس طریقے سے ایک بات کو انتہائی خطرناک رنگ دیا وہ نہ صرف آپ کے لئے...
  14. س

    پاکستانی سیاست ایک دوراہے پر

    بات سمجھنے کی ہے نہ سمجھانے کی۔ یہ لوگ نہ جانے کس مٹی کے بنے ہیں۔ جب تک ایک پارٹی کے ساتھ ہوتے ہیں اسے فرشتہ ثابت کرنے پر ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں اور پھریو ٹرن لیتے ہی وہ پارٹی ان کے نزدیک شیطان ٹھہرتی ہے۔ کم از کم میں رشتہ داروں کو ٹکٹ دینے کی پَخ اٹھانے کا مخالف ہوں۔ ارے بھائی جب فیصلہ...
  15. س

    مناظرہ ۔۔۔دعوت دینا عمران کا اور بھاگنا نواز کا (حسب عادت)

    وہ تو جب لے گا تب لے گا ، یہ تو پتہ چلے کہ کپتان کے حامی اب فخرو بھائی کے بارے میں اخلاق سے گر کر کیوں بات کر رہے ہیں؟ کیا یہ جمہوری طرزِ عمل ہے؟۔ ذرا ٹوئٹر اور فیس بُک کا چکر تو لگا کر آئیں۔
  16. س

    مناظرہ ۔۔۔دعوت دینا عمران کا اور بھاگنا نواز کا (حسب عادت)

    ایک بات اور بتا دیجئے کہ کون سا الہام ہے تحریکِ انصاف کے پاس جو ان کی جماعت کے غلطیوں پر بولنے والوں کو ن لیگ کے حامی ہونے کی غلط فہمی میں مبتلا کر دیتا ہے؟۔ بولنے والے تحریکِ انصاف کے حامی بھی تو ہو سکتے ہیں اور اگر ایسا نہیں ہو سکتا تو پھر تحریکِ انصاف کس برتے پر جمہوریت کی بات کرتی ہے جبکہ اس...
  17. س

    مناظرہ ۔۔۔دعوت دینا عمران کا اور بھاگنا نواز کا (حسب عادت)

    جی میں اسے پہلے ہی پڑھ چکا ہوں اور آپ اسے محفل پر پیش بھی کر چکی ہیں۔ اب جبکہ اسے مرچ مصالحہ لگا کر اس دھاگے میں پیش کیا گیا ہے تو تبھی میں نے اس کے حسبِ حال جواب لکھا ہے۔ ویسے سُنا ہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے بھی تحریکِ انصاف کی "شیریں بیانی" کا نوٹس لیا ہے۔ اور حسبِ دستور فخرالدین جی...
  18. س

    سربجیت سنگھ حملے میں زخمی، حالت ’تشویشناک‘

    آج تک فوج نے آپ کو کتنا مارا ؟۔
  19. س

    تصویری الیکشن مہم

    میں ایک بار پھر یاد دلا دوں کہ اس دھاگے میں اپنے پسندیدہ امیدوار کی تصاویر تک محدود رہیں۔ خود ساختہ تصاویر اور نعرے نیز دوسروں سے منسوب شدہ بیانات پیش نہ کریں۔
  20. س

    مناظرہ ۔۔۔دعوت دینا عمران کا اور بھاگنا نواز کا (حسب عادت)

    کپتان کا غیر روایتی سے روایتی سیاست کی طرف سفر تو کئی ماہ سے جاری ہے بس اب اس میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ اگر کپتان کی نظر میں پاکستان کے مسائل ہوتے تو وہ اپنی پوری توجہ صرف ایک پارٹی کی کردار کشی پر مرکوز نہ کرتے اور استفسار پر یہ مؤقف نہ ہوتا کہ مقابلہ ہی اس پارٹی سے ہے۔ ارے بھائی آپ نے جب شروع...
Top