سید زبیر صاحب ایک ایسی شخصیت ہیں کہ جو کوئی ان سے ایک بار مل لے وہ عمر بھر ان کی دوستی کے لمس کو اپنی روح میں محسوس کرتا ہے۔ انتہائی شفیق اور مہربان ہستیوں کا ذکر صرف کتابوں میں ہی نہیں ملتا سید زبیر صاحب کی صورت میں ایسی ہستیاں ہمارے درمیان بھی موجود ہیں۔