ہم تو ضرور بائیکاٹ کریں گے تاکہ اس مسکین ریڑھی والے کو پتہ چل جائے کہ منڈی سیے مہنگے پھل لاکر دو روپیہ اوپر رکھ کر بیچنے کا کیا انجام ہوتا ہے ۔ منڈی میں بیٹھا آڑھتی بچتا ہے تو بچ جائے۔ پھلوں کی چھابڑی لگانے والے کی تو ہم ایسی کی تیسی کردیں گے۔ اس کا ہزاروں کا نقصان ہوگا اور وہ یقیناً دیوالیہ...