خالص سرائیکی کے لیے تو پھر کلاسیکل سرائیکی ادب (لیکن خواجہ غلام فرید کی کافیوں میں بھی آپ کو اکثریت عربی اور فارسی ہی ملے گی) سے ہی رجوع کرنا پڑے گا۔ ورنہ تو اب باقی زبانوں کی طرح اردو اس قدر سرائیکی میں بھی شامل ہو چکی ہے کہ بعض اوقات کافی غور کرنا پڑتا ہے کہ کسی لفظ کی اصل سرائیکی کیا ہے۔