کم بارکر کی کتاب دی طالبان شفل برٹش کونسل سے لے آئے تھے۔ زیک کی طرح ہم بھی دس کتابیں اکٹھی شروع کرنے کے عادی ہیں لیکن محمد وارث صاحب کی طرح ان سب کو ختم کرنے کے عادی نہیں۔ لہٰذا ایک باب پڑھ کر ایک ماہ بعد کتاب واپس کردی ۔ اب پھر لے آئے۔ اس عرصے میں ٹی وی ٹاک شوز میں کم بارکر اور نواز شریف کے نام...