ہمیں شطرنج بہت زیاد پسند ہے لیکن مشرقی طرز کا کھیل، جس میں پیدل ایک ہی گھر چل سکتا ہے، کاسلنگ کی اجازت نہیں وغیرہ ۔ برصغیر کے کھیل میں مار دھاڑ بھی نسبتاً کم ہوتی ہے۔
اردو محفل اور محفلین کو بیس ہزار قیمتی مراسلے عطا کرنے پر ہماری اور تمام محفلین کی جانب سے دلی شکریہ قبول فرمائیے، نیز اس سنگِ میل سے گزرنے پر ہماری جانب سے بہت بہت مبارک باد۔ اللہ آپ کو یونہی ہنستا بستا رکھے۔ آمین
سعید سعدی بھائی آپ کی تینوں غزلیں چونکہ مصور ہیں لہٰذا انہیں اس زمرے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ آپ سے التماس ہے کہ آپ کی شاعری کے زمرے میں ان غزلوں کو ٹیکسٹ فارمیٹ میں بھی شریکِ محفل کیجیے۔
بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے نئی نسل کا اردو زبان کی جانب بڑھتا رجحان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں مینو بخشی کی کتاب 'موج سراب' کی تقریب افتتاح کے موقع پر شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ ’اردو ایک ایسی زبان ہے جسے ہم سب روزانہ استعمال کرتے ہیں،...