اس واٹس ایپ نے تو جینا حرام کر رکھا ہے صاحب! ہر پاکستانی مسلمان ہر موصولہ پیغام کو اپنے دوستوں رشتہ داروں نیز ایروں غیروں کے درمیان شریک کرنا اپنے فرائض دینی میں سے جانتا ہے۔ بغیر حوالے کی احادیث، اقبال ، غالب و دیگر شعرا کے نام سے غلط اشعار، “مفید طبی مشورے” غلط سلط لکھی ہوئی قرآنی آیات اور...