نتائج تلاش

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    تاسف ممتاز اداکار قاضی واجد اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی رحلت!

    انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ پاک دونوں کی مغفرت فرمائے اور دونوں کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ آمین
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا

    بہت خوبصورت غزل۔ بہت سی داد ۔ نیند کے جھونکے آرہے ہیں ۔ کل صبح پھر سے اس غزل کو پڑھ کر لطف اندوز ہوں گے۔
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    مبارکباد محترمہ ہادیہ کو ۳۰۰۰ مراسلوں کی مبارکباد

    بہت بہت مبارک ہو ہادیہ بٹیا! اور عاطف بھائی کا شکریہ کہ انہوں نے بروقت دھاگہ شروع کیا۔
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    بچے من کے سچے

    آج ہم آپ کی خدمت میں ساتویں جماعت کی صبیحہ عادل کی لکھی ہوئی نظم سردی آئی پیش کررہے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے سردیاں از صبیحہ عادل چٹاگانگ والا سردیاں آئیں، سردیاں آئیں اسکول کی چھٹیاں سر پر آئیں سب سوئٹر پہنیں اور چادر اوڑھ کر بیٹھیں چلغوزے اور بادام بھی کھائیں ٹھنڈ سے سب ٹھٹھرتے رہیں رات...
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    قابل اجمیری غزل: سوزِ حیات مانگ، غمِ جاودانہ مانگ

    واہ صاحب! کیا نغمگی ہے۔ خوبصورت غزل
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    پیرزادہ قاسم اُسی کی طرح سے اُس کا بھی جی جلائیں کیا

    آداب! سند باد پر ہمیں یہ مصرع یاد آگیا سفر نصیب، نصیبے تو منزلیست کہ نیست
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    پیرزادہ قاسم اُسی کی طرح سے اُس کا بھی جی جلائیں کیا

    آداب عرض ہے فاتح بھائی، لاریب مرزا بٹیا و دیگر احباب۔ پسندیدگی پر شکریہ قبول فرمائیے۔ دراصل کل ہمیں پرانی کتابوں کے ٹھیلے پر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی کا کوئی پچیس سال پہلے کا چھپا مجموعہ کلام “تُند ہوا کے جشن میں” مل گیا ہے۔ ارادہ ہے کہ وقتاً فوقتاً محفلین کو بھی اِس جشن میں شریک کریں گے۔
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    پیرزادہ قاسم اُسی کی طرح سے اُس کا بھی جی جلائیں کیا

    غزل پیرزادہ قاسم اُسی کی طرح سے اُس کا بھی جی جلائیں کیا وہ ہم کو بھول گیا ہم بھی بھول جائیں کیا نہ اب وہ سنگِ ملامت، نہ شورشِ طِفلاں یہ حال ہے تو بھلا اُس گلی میں جائیں کیا ہیں زخم زخم تو نغموں میں چاشنی کیسی جو دِل بجھا ہو تو باہر سے جگمگائیں کیا وہ ساتھ تھا تو بہت جستجو تھی منزل...
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    تاسف منو بھائی انتقال کرگئے

    انا للہِ و انا الیہِ راجعون
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغؔ

    اب جب کہ نشاندھی ہوچکی اور آپ نے شکریہ بھی ادا کریا، لگے ہاتھوں اعضا کو عضو کردیجیے یا “ہر “ کی جگہ “تمام” کردیجیے۔
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    دعا دعا کی درخواست

    اللہ پاک آپ کے والد صاحب کو شفائے کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے۔ آمین
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    ادھوری شام رہنے دو

    بہت خوبصورت نظم جو نثری نظم ہرگز نہیں بلکہ ایک خوبصورت سی آزاد نظم ہے۔ اسے پابندِ بحور کلام میں ہونا چاہیے۔
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    میرا دردِ کمر، کم ہوا دیکھ کر نرس جب مسکرائی مزہ آگیا

    مزے دار مزے دار مزاحیہ کلام میں انگریزی کے الفاظ ( دیسی تلفظ کے ساتھ) ایسا مزہ دے جاتے ہیں جس کا جوب نہیں۔ داد قبول فرمائیے جناب!
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    دیئے گئے لفظ پر شاعری

    اگلا لفظ آپ ہی کے شعر میں موجود ہونا چاہیے۔ جو لفظ (بود) آپ نے دیا ہے وہ نہ اردو کا لفظ ہے اور نہ ہی آپ کے شعر میں موجود ہے۔
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    غزل: جو ہونا ہم فقیروں سے مخاطب ٭ تابش

    اب کیا ڈھول تاشے کے ساتھ اعلان کریں؟ باقاعدہ شاعر تو ماشاء اللہ ہیں ہی محمد تابش صدیقی بھائی!
Top