نتائج تلاش

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    فیض آرزو از فیض احمد فیض

    آرزو مجھے معجزوں پہ یقیں نہیں مگر آرزو ہے کہ جب قضا مجھے بزمِ دہر سے لے چلے تو پھر ایک بار یہ اذن دے کہ لحد سے لوٹ کے آ سکوں ترے در پہ آ کے صدا کروں تجھے غم گسار کی ہو طلب تو ترے حضور میں آ رہوں یہ نہ ہو تو سوئے رہِ عدم میں پھر ایک بار روانہ ہوں
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    فیض داغستانی خاتون اور شاعر بیٹا

    اُس نے جب بولنا نہ سیکھا تھا اُس کی ہر بات میں سمجھتی تھی اب وہ شاعر بنا ہے نامِ خدا لیکن افسوس کوئی بات اس کی میرے پلے ذرا نہیں پڑتی
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    اداسی۔۔۔۔

    واہ بٹیا! کمال نظم ہے
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو ویب پر ایس ایس ایل/ٹی ایل ایس کی تنصیب: محفل میں ایچ ٹی ٹی پی ایس کا استعمال

    تمام محفلین کو اردو محفل پر ایس ایس ایل اور یا ٹی ایل ایس کی تنصیب مبارک ہو! واقعی اس اقدام سے ہمیں ایچ ٹی ٹی پی ایس یعنی ابجد ھوز حطی کلمن وغیرہ کے استعمال میں خاصی آسانی ہو گئی ہے۔ اگرچہ اس نئی تنصیب سے پہلے بھی ہماری زندگی بارے آرام سے گزر رہی تھی کہ ہم اس تمام تکنیکی کمی سے ناواقف تھے جو اس...
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    آئینے میں از یوسف ناظم

    آئینے میں یوسف ناظم دُنیا میں کوئی ایسا خوش نصیب ملک نہیں ہے جہاں ادیب پیدا نہ ہوتے ہوں۔ بہت سے ملک ایسے ہوتے ہیں، جہاں ادیبوں کو فرش وغیرہ پر بیٹھنے نہیں دیا جاتا۔ انہیں وہاں کے لوگ ہمیشہ سر آنکھوں پر بٹھائے رکھتے ہیں۔ ان ادیبوں کو بھی لوگوں کے سروں پر بیٹھے رہنے کی اتنی عادت ہوتی ہے کہ پھر...
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    مبارکباد محمد تابش صدیقی صاحب کو عمرہ مبارک

    عمرہ کی ادائیگی پر بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیے تابش بھائی۔
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    پی‌ٹی‌وی اور این‌ٹی‌ایم کے پرانے ڈرامے (بشکریہ شالیمار ریکارڈنگ کمپنی)

    بہت شکریہ سعادت بھائی۔ آپ کی اس اطلاع کی بدولت ہمیں پی ٹی وی کا ڈرامہ “پرچھائیاں” مل گیا جو ہینری جیمز کے شہرہءآفاق ناول “پورٹریٹ آف اے لیڈی” کی ڈرامائی تشکیل تھا۔ اس ناول کو اردو کی سب سے بڑی ناول نگار قرت العین حیدر نے “ہمیں چراغ ہمیں پروانے” کے نام سے اردو میں منتقل کیا۔
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    ایک غزل شام

    جی ہاں! ہماری دسترس فقط بزمِ ادب تک ہی ہے۔ بزمِ ادب سے کسی بھی غیر متعلقہ پوسٹ کو باہر نکال سکتے ہیں لیکن اس کا الٹ نہیں کرسکتے۔
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    ایک غزل شام

    یاد دہانی کا شکریہ ۔ رپورٹ کردی ہے، جونہی منتظمین اسے درست زمرے میں منتقل فرماتےہیں ہم اس کی تدوین کردیں گے۔
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    ایک غزل شام

    نبیل بھائی ابن سعید بھائی
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    شاعری کا سافٹ وئر

    فاتح بھائی آپ کا منظوم کلام تو خوبصورت ہے ہی، آپ کی نثر بھی اتنی خوبصورت ہے کہ اس پر بھی نظم کا گمان ہوتا ہے۔
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    در ایں چہ شک!

    در ایں چہ شک!
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    خالد مسعود خان کی شاعری۔۔۔

    بہت مزے دار۔ خالد مسعود خان نے اپنی ایک علیحدہ زبان ایجاد کی ہے جو اردو اور پنجابی کا حسین ملغوبہ ہے ، جسے اُرجابی( اُردو + پنجابی= اُرجابی) کہیں تو بے جا نہ ہوگا۔
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    شاعری کا سافٹ وئر

    یعنی کچھ یوں بانجھ پن مدت سے اک بانجھ پن طاری ہے جونہی! کچھ تخلیق ہوتا ہے ضرور آپ کی خدمت میں پیش کردوں گا حتیٰ کہ اب تو سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں کہ محفل میں اپنے مراسلوں کو ہی اُٹھاکر لائن بریکس ڈالوں اور نثری نظموں کا نام دے کر شائع کردوں
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    شاعری کا سافٹ وئر

    فاتح بھائی! اپنا کچھ تازہ کلام بھی عطا فرمائیے۔
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا

    حاصلِ مطالعہء ویب گاہ۔ بہت داد قبول فرمائیے۔ اتنی خوبصورت غزل پڑھ کر ہمارا آج بہترین گزرے گا۔
Top