نتائج تلاش

  1. الف عین

    جو اپنی خودی نہ جان سکے غزل نمبر 106 شاعر امین شارؔق

    اب بھی 'نہ' کو 'نا' دو حرفی باندھ رہے ہو! یہ تو ردیف میں ہی آ گئی ہے، غلطی بہرحال غلطی رہےگی۔ پہلو میں سمندر تھا جن کے وہ پیاس میری نہ جان سکے .. 'میری' سے وزن میں نہیں آتا، 'مری' کا محل ہے۔ اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے آنکھوں کی چمک تو پرکھی پر ہے روح زخمی نہ جان سکے ہونٹوں کی ہنسی تو...
  2. الف عین

    حُسن اگر انمول رہا ہے غزل نمبر 104 شاعر امین شارؔق

    کھولنا to open اور کھَولنا ، بمعنی ابل جانا، جوش میں آنا قوافی نہیں ہوسکتے۔ ماحول میں بھی ح پر زبر ہے اور قول میں ق پر۔ اس لئے یہ کھول، گول، بول کا قافیہ نہین بن سکتا۔
  3. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    کیا لکھا ہے، مجھے تو نظر ہی نہیں آ رہا؟
  4. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    غیر مذہبی لوگ صرف خدمت خلق کو اللہ کی عبادت کہتے ہیں
  5. الف عین

    برائے اصلاح: حل ہو سکا ہم سے نہ اب تک مسئلہ نور و بشر

    غیر مردف غزلوں میں اکثر روانی کی کمی محسوس کی جاتی ہے،" گزر جاتی ہے" جیسے سادہ رواں بیانیے کو "جاتی ہے گزر" جیسا مجہول بنانا پڑتا ہے۔ اس لئے میرا مشورہ مانو تو اس قسم کی غزلوں سے پرہیز کرو۔ اتفاق سے یہ بحر، مفعول فعلن فاعلن، تمہاری پسندیدہ لگتی ہے، مگر اس بحر میں ہی روانی کی کمی محسوس ہوتی ہے...
  6. الف عین

    کیسی کیسی عشق کی رُوداد سنتے آئے ہیں غزل نمبر 105 شاعر امین شارؔق

    نئے اشعار میں پہلا تو تک بندی لگ رہا ہے، دوسرا شعر، فریاد والا، پھر غنیمت ہے مطلع تو دوسرا ہی کیا جائے، فرہاد بھی سنا نہیں جا سکتا، ذکر فرہاد ہی سنا جا سکتا ہے ظُلم کرتا ہے زمانہ سادہ لوگوں پر ہی کیوں؟ عشق والوں پر سدا بیداد سنتے آئے ہیں ... سادہ لوگ ہی عشق والے ہوتے ہیں؟ یوں کہو تو کچھ بات...
  7. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    سلامت رہیں مفتی صاحب ان لڑیوں کو دلچسپ بناتے رہتے ہیں ماشاء اللہ۔
  8. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ہم کو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا، سب حلوے کھائے جا رہے ہیں!
  9. الف عین

    کیسی کیسی عشق کی رُوداد سنتے آئے ہیں غزل نمبر 105 شاعر امین شارؔق

    کیسی کیسی عشق کی رُوداد سنتے آئے ہیں ذکرِ مجنوں اور کبھی فرہاد سنتے آئے ہیں ... مطلع صرف قافیہ بندی لگ رہا ہے، کیسی روداد؟ اس کی تفصیل کی ضرورت تھی۔ اس کے علاوہ "رودادیں" ، جمع کے صیغے کی ضرورت تھی باز کب آئیں گے اپنی لغزشوں سے پھر بھی یہ؟ تذکرہ آدم کا آدم زاد سنتے آئے ہیں .. پہلے مصرع کی ترتیب...
  10. الف عین

    برائے اصلاح: اپنا سٹیشن آنے پر سب لوگ جاتے ہیں اتر

    اپنا سٹیشن آنے پر سب لوگ جاتے ہیں اتر صدیوں سے یوں ہی چل رہا ہے زندگانی کا سفر ... سٹیشن کا تلفظ یا تو ٹیشن کی طرح تقطیع ہوتا ہے، یا اصل دیسی طریقے پر اِس ٹے ۔شن، سَٹے۔شن تو نہ دیسی ہے نہ انگریزی! اسٹیشن اپنا آنے پر ممکن ہے رکھنا ہے مجھ کو ہاتھ اپنا سر پہ تیرے عمر بھر تجھ کو فقط اک بار...
  11. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    زندگی بھر ہم تو چائے ہی چاؤ سے پیتے آئے ہیں
  12. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    یہاں تو سردی بھی کم ہو گئی ہے ایک ہفتے کی کولڈ ویو کے بعد، جس میں اقل ترین 9 ڈگری سیلسئس ہو گیا تھا
  13. الف عین

    برائے اصلاح: بدنام نہ ہو جائے وُہ، دیکھا کرو مقبول

    اس عشق میں لُٹ جاتی ہے نسلوں کی کمائی تم ایسے کبھی روگ نہ پالا کرو مقبول بہتر متبادل ہے میں نے کہا تھا... والا مصرع اس بحر میں نہیں، زبردستی اس بحر میں لانے کے لئے 'کہا تھا' کو کَہَ تا' تقطیع کرنا پڑے گا۔ یہ مصرع مفعول فاعلات... پر درست تقطیع ہوتا ہے
  14. الف عین

    جو حق کی بات کر جائے تو کہنا

    اچھی غزل ہے ماشاء اللہ صابرہ فوری جو صورت اس مصرعے کی ذہن میں آئی دکھا جو تم رہے ہو زخم سب کو وہ یہ ہے جو تم دکھلا رہے ہو.... 'جو' کا طویل کھنچنا روانی کو متاثر کرتا ہے اور تو کوئی سقم نظر نہیں آ رہا ، روانی بہتر کرنے کی صورتیں ضرور ممکن ہیں۔
  15. الف عین

    اک دياروشن ہوا طوفان میں

    اک دياروشن ہوا طوفان میں آنکھ جب کھولی ہے ہندُستان میں ... درست منصفی کی اب توقع ہے فضول قاتلوں کی بھیڑ ہے ایوان میں ... درست قاتلوں کے خنجروں سے خوف کیوں؟ زہر قاتل تو نہیں پیکان میں! ... درست کیوں ڈرا تے ہو اسارت سے مجھے عمر گزری ہے مری زندان میں .... اسارت؟ سادہ لفظ اسیری استعمال کرو،...
  16. الف عین

    اک دياروشن ہوا طوفان میں

    درست ہے کہ میں تو پہلےٹیگ پر ہی مراسلات دیکھتا ہوں، اس کے بعد محض الف بے کی لڑیوں میں جاتا ہوں اور سرسری طور پر باقی عنوانات پر نظر ڈالتا ہوں۔ اور جدید ترین مراسلوں کے دوسرے صفحے تک اتفاق سے ہی جاتا ہوں۔ یہ مراسلہ بھی دوسرے صفحے پر ملا ہے
  17. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    صرف ترنم سے محفل نہیں اٹھنے والی، ہاں، پکا راگ گایا جائے تو شاید ممکن ہو
  18. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    طریقہ تو درست یہ ہے کہ سادہ نکاح کیا جائے مگر لوگ کہاں ماننے والے! بے تحاشا خرچ کر کے دعوتیں کی جاتی ہیں، اور وائرس بھی پھیلایا جاتا ہے کہ پروٹوکول بالائے طاق رکھ دیا جاتا ہے
  19. الف عین

    برائے اصلاح: بدنام نہ ہو جائے وُہ، دیکھا کرو مقبول

    ... پہلا مصرع بحر سے خارج ہے، پچھلا شعر ہی بہتر ہے اس سے تو۔ .. تم دور ہی... ٹکڑا اچھا نہیں کیوں بیٹھے ہو اس طور سے نظروں.... کر سکتے ہو ... ٹھیک ہے وہ جا چکا، اب گھر میں.... بہتر اظہار بیان ہو گا .. درست یہ 'انگوٹھا چھاپ اصول' Thumb rule یاد رکھو کہ روانی اس وقت بہتر ہو گی جب حروف کا...
  20. الف عین

    دلِ مضطر تجھے کس طور سنبھالا جائے

    مطلب یہ کہ دل میں درد کی خو ہونا اور پھر اس کا نکالنا محاورہ کے خلاف ہے، عجیب و غریب محاورہ استعمال کیا ہے اس لئے عجب و غربت ہے
Top