نتائج تلاش

  1. الف عین

    برائے اصلاح ۔ اب جو لے کر پگار اٹھتا ہے

    پگار لفظ کچھ عامیانہ لگتا ہے بزار تو بہر حال غلط ہی کہا جائے گا چرخ چہار اٹھنا بھی محاورہ نہیں۔ باقی تین اشعار درست ہیں
  2. الف عین

    اپنا دن جب تمام ہوتا ہے ۔ ۔ ۔

    دل یہ جب بے لگام ہوتا ہے لغزشِ بہر گام ہوتا ہے تنافر کی اصلاح تو عبد الرؤف نے کر دی، لیکن مجھے دوسرا مصرع بھی سمجھ میں نہیں آیا۔بہرِ گام مراد "گام کےلئے"، اور بہَر گام کا مطلب " ہرگام کےساتھ" ۔ تقطیع میں بہرِ گام ہی آتا ہے۔ لغزش بہ ہَر گام درست ترکیب ہو سکتی ہے مگر لغزش ہوتی ہے، ہوتا نہیں۔ مؤنث...
  3. الف عین

    میں ایسا پُھول ہوں جس کو چمن سے خوف آتا ہے غزل نمبر 101 شاعر امین شارؔق

    پہلا شعر.. مصرع کی ترتیب الٹ دو وفا کی بو مہکتی ہے فقیروں کے لباسوں سے اس طرح دونوں مصرعوں میں 'ہے' ردیف سمجھے جانے سے بچا جا سکتا ہے دوسرا شعر... شاید میں اس بار واضح نہیں کر سکا، لیکن اس سے پہلے متعدد بار کہہ چکا ہوں کہ 'نا' کا مطلب منفی نہیں ہوتا، تاکیدی ہوتا ہے( سمجھ رہے ہو نا! )، 'نہ' کے نت...
  4. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    بخیے ادھیڑے جائیں یا چاک گریباں، لڑی بس چلتی رہے!
  5. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    صابرہ بٹیا بھی ماشاء اللہ پابندی سے یہاں آ رہی ہیں
  6. الف عین

    برائے اصلاح: چاہت سے اپنی خود ہی مُکرنا پڑا مجھے

    دونوں متبادل درست ہیں، جو چاہے رکھلو۔ میرے ذاتی پیغام /مکالمے کا جواب نہیں دیا؟
  7. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    کوئی دوسری بات کی جائے بھائیو بہنو بیٹو بیٹیو!!
  8. الف عین

    ہمیں بھی زیست کرنا آگیا ہے

    درست ہی ہے غزل
  9. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    حیرت ہے کہ مکھن کو روغن قاز بھی کیا جاتا ہے!
  10. الف عین

    ہم کو تکیہ تھا استخارے پر

    کسی نے دس صفحات کی دعا/ بددعا تھی اس لڑی کو۔ مبارک ہو صابرہ امین دس صفحے ہوگئے۔ تمہاری غزل پرگفتگو کےبھی کم از کم دو صفحات ضرور ہوں گے۔
  11. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    تو پارلےجی پاکستان میں بھی ملتےہیں؟ سیما علی
  12. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    یادیں تو باقی رہتی ہی ہیں مرنے والوں کی، لیکن کبھی کبھی کوئی یاد بھی دلا دے تو خوشی بھی ہوتی ہے محمد شکیل خورشید دعائیں تمہارے لئے
  13. الف عین

    برائے اصلاح: چاہت سے اپنی خود ہی مُکرنا پڑا مجھے

    بے کار کی ے کا اسقاط تو بالکل نا قابل قبول ہے، دوسرا متبادل بھی رواں نہیں در اصل بِنا جیسے ہندی لفظ( جسے میں بَنا پڑھ گیا تھا پہلے) میں بھی غربت ہے، بغیر خوشبو کے ساتھ مصرع پھر کہو۔ باقی اشعار درست ہو گئے ہیں
  14. الف عین

    میں ایسا پُھول ہوں جس کو چمن سے خوف آتا ہے غزل نمبر 101 شاعر امین شارؔق

    میں ایسا پُھول ہوں جس کو چمن سے خوف آتا ہے مجھے رہنے دو تنہا انجمن سے خوف آتا ہے ... درست تنہا اور انجمن کے بیچ کوما ضرور دو اُمیدِ زندگانی مت دلانا اے مرے ہمدم اندھیروں کا میں عادی ہوں کرن سے خوف آتا ہے ... کچھ دو لختی محسوس ہوتی ہے، ویسےدرست مسافر راہِ حق کے کب ہیں ڈرتے آزمائش سے؟ مجاہد وہ...
  15. الف عین

    اک تازہ غزل

    مشکل ردیف میں اچھی غزل
  16. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    زبردستی عظیم کو جواب دے رہا ہوں وعلیکم السلام ورنہ کوئی لطیفہ سنانے والا تھا دوسروں کو اپنا سلام بھی عرض کر دوں!
  17. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    فقیر تو اپنےفقر میں ہی خوش ہے، مجھے غیب کے علم سے کیا مطلب؟
  18. الف عین

    برائے اصلاح: چاہت سے اپنی خود ہی مُکرنا پڑا مجھے

    حروف کا اسقاط جائز ہونے پر بھی روانی کو متاثر کرتا ہے( کہیں کہیں، جیسے جو، تو، کو کی واؤ کا نہیں) بس اس کا خیال رکھا کرو یہ کام اس کے کہنے پہ کرنا پڑا مجھے .. کے کی ے کے اسقاط کے بعد پھر کاف کی وجہ سے تنافر پیدا ہو جاتا ہے اس کے کہے پہ کام یہ کرنا پڑا مجھے کیسا رہے گا؟ آروں سے بھی کٹا ہوں...
  19. الف عین

    زندہ رہنا مجھے مشکل کبھی ایسا تو نہ تھا غزل نمبر 100 شاعر امین شارؔق

    دو باتوں کی مبارک باد پہلی سنچری کی دوسری تکنیکی طور پر مکمل درست غزل کی، بس عبد الرؤف میاں کے مشورے کا خیال رکھو
Top