نتائج تلاش

  1. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ذرا وبا کا خاتمہ ہو جائے پھر دیکھو، سب لوگ نکل پڑیں گے، اس طرح کہ جہاں جائیں گے، وہاں کوئی بھی نہیں ملے گا، کہ وہ بھی کہیں جا چکے ہوں گے!
  2. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    فرض ہے کیا شعر سنانا؟
  3. الف عین

    برائے اصلاح: بدنام نہ ہو جائے وُہ، دیکھا کرو مقبول

    اچھا تو نہیں لگ رہا ہے تخلص ہر شعر میں، مگر گوارا ضرور ہے، چلنے دو۔ 'تم 'کے علاوہ کچھ اور بھرتی کا لفظ لانے سے بھی اچھا نہیں لگے گا بدنام نہ ہو جائے وُہ، دیکھا کرو مقبول لازم نہیں ہر زخم کا چرچا کرو مقبول .. درست کہتے ہو کہ محدود ہے یہ ہجر کے دکھ تک اتنا بھی نہ اب عشق کو سادہ/سستا کرو مقبول ...
  4. الف عین

    دلِ مضطر تجھے کس طور سنبھالا جائے

    اچھی غزل ہے عزیزم شکیل، بس مطلع میں درد کی خو دل سے نکالنے میں غربت ہے، اگر تبدیل کر سکو تو کوشش کرو
  5. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ثمرین کی چھٹی کر دی، سیما ہیں نا چائے پلانے والی اور 'وائے' کھانے والی
  6. الف عین

    برائے اصلاح: بہشت بھی نہ ملی، جی کے بھی نہ عیش کیے

    ملی بہشت نہ جی بھر کے ہم نے عیش کیے بہترین مصرع ہے مقطع، گلے میں ہاتھ؟ مرے گلے پہ ہیں.. ہونا چاہئے
  7. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    وعلیکم السلام ہماری طرف سے بھی، مگر عظیم نے سلام تو نہیں کیا تھا، محض ایک بیان دیا تھا۔ اب میں سلام کر رہا ہوں سب کو، السلام علیکم
  8. الف عین

    اپنا دن جب تمام ہوتا ہے ۔ ۔ ۔

    ویسے تو مطلع درست ہے لیکن بہتر شکلیں بھی ممکن ہیں کچھ بھی ہم سے نہ کام ہوتا ہے یا ہم سےکچھ بھی .... اپنا دن یوں تمام ہوتا ہے یا یوں ہی دن بھر... سارا دن یوں... غور کر کے فیصلہ کرو
  9. الف عین

    غزل برائے اصلاح : اِک یہی کاروبار ہی ہے فقط

    ویسے تو ردیف میں 'ہی ہے' کی وجہ سے تنافر کا عیب ہے لیکن میرے خیال میں اس سے درگزر کءا جا سکتا ہے اور تو کوئی سقم نظر نہیں آ رہا اللہ کرے کہ جلد ہی بیٹی سے ملاقات ہو سکے، آمین
  10. الف عین

    حُسن اگر انمول رہا ہے غزل نمبر 104 شاعر امین شارؔق

    روفی میاں کی بات درست ہے، قوافی درست کردو، پھر مزید دیکھتا ہوں
  11. الف عین

    غزل برائے اصلاح : معجزہ کر دے زندگانی میں

    درست لگ رہی ہے غزل، سوائے خزاں کو مذکر باندھنے کے کب خزاں آئی مجھ کو....
  12. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    حاحا حا، ح کی وجہ سے حلق سے ہنس رہا ہوں کہ جذبات میں ترتیب کا بھی حلوہ بن گیا!
  13. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    یہاں سے بھی وعلیکم السلام، اور دوسروں کو السلام علیکم
  14. الف عین

    برائے اصلاح: بہشت بھی نہ ملی، جی کے بھی نہ عیش کیے

    نہیں کسی کی ضرورت اس ایک شخص کے بعد درست مصرع تھا، وہ تو میں نے متبادل مصرع کی املا کی غلطی درست کی تھی! اب جو مصرعے کہے ہیں، ان میں بھی غلطی کچھ نہیں گھی کے دیے والے شعر میں بھی تم جو متبادل مصرع پسند ہے تو وہی رکھو، مجھے بھی پسند آیا مقطع میں تیار کا تلفظ درست نہیں ہے! مقطع پھر کہو دوسرا...
  15. الف عین

    گُل کے بدلے خار ملا ہے غزل نمبر 103 شاعر امین شارؔق

    گُل کے بدلے خار ملا ہے یہ دھوکا ہر بار ملا ہے ... درست کب آسان ہیں عشق کی راہیں مشکل کا انبار ملا ہے .. مشکل واحد ہے، انبار جمع لفظ کا ہونا چاہئے، یعنی مشکل کی بجائے مشکلوں کا محل ہے پھر مشکل میں ہے فرہاد رستے میں کہسار ملا ہے ... پہلے مصرع میں رکن کم ہے مشکل ہے فرہاد کو پھر یہ جیسا کوئی مصرع...
  16. الف عین

    اپنا دن جب تمام ہوتا ہے ۔ ۔ ۔

    کچھ بھی ہم سے نہ کام ہوتا ہے اپنا دن یوں تمام ہوتا ہے مجھے درست لگتا ہے، باقی مطلعوں میں دوسرا مصرع ہی واضح نہیں جو سب میں مشترک ہے! کب یہ دل ان کا رام ہوتا ہے بہتر ہے
  17. الف عین

    فورم کے نئے ورژن پر خوش آمدید

    موبائل میں کیا مشکل ہے، کی بورڈ ہی آسانی سے سوئچ کر سکتے ہیں
  18. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    زندہ سلامت رہیں اور ہر وائرس اور بیماری سے محفوظ ، یہی دعا ہے سب کے لئے
  19. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    فوراً ف سے فوراً یاد آتا ہے
Top