ہم نے دو دفعہ عمران بھیا کو کال کی کہ معلوم کریں سب خیریت ہے ، ابھی تک پہنچے کیوں نہیں ، ہمارے ساتھ دیگر احباب بھی فکر مند ہو کر بھیا کی راہ تکنے لگے ۔
آخر کار انتظار کی گھڑیاں اپنے ختم کو پہنچی، بھیا بائیکیا سروس والے کے تعاون سے جائے ملاقات پر رونق افروز ہوئے ۔دیر سے آنے کی وجہ یہ معلوم ہوئی...