نتائج تلاش

  1. دوست

    فونٹ درکار ہے۔

    بی ٹا ہی استعمال ہو رہا ہے
  2. دوست

    فونٹ درکار ہے۔

    نوٹو نستعلیق، نفیس نستعلیق، اردو عماد نستعلیق۔
  3. دوست

    گولڈن ڈکشنری بمع دو انگریزی اردو لغات

    میں نے صرف انہیں اس فارمیٹ میں تبدیل کیا تھا۔ باقی کام معروف اداروں کا ہے۔ نام نہیں لوں گا کیونکہ یہ کسی قسم کی اجازت کے بغیر کیا گیا ہے۔ ہمارا مقصد اردو کمیونٹی کی خدمت ہے منافع کمانا غرض نہیں۔
  4. دوست

    گولڈن ڈکشنری بمع دو انگریزی اردو لغات

    اس کے لیے star dictionary tools نامی پروگرام لینکس کے لیے (ونڈوز کے لیے stardict 3.0 نصب کرنے سے یہ بھی سٹارٹ مینیو میں آ جاتا ہے) موجود ہے۔ اس کو استعمال کر کے ٹیب ڈی لمیٹڈ فائل کو سٹار ڈکشنری فارمیٹ میں منتقل کر لیتے ہیں۔ اور پھر انہیں گولڈن ڈکشنری یا سٹار ڈکشنری (یہ بہت پرانی ہو چکی ہے اب...
  5. دوست

    اسلام، مذاہب، زبانیں اور جغرافیہ

    یہ میں نے اپنی اسلامیات کی تعلیم اور جو مذہبی ڈسکورس ہمیں پڑھایا جاتا ہے اس کی بنیاد پر کہا تھا۔ ٹھیک ٹھیک آیت تو میرے ذہن میں بھی نہیں ہے۔ فاروق سرور خان صاحب شاید اس سلسلے میں مزید روشنی ڈال سکتے ہیں۔
  6. دوست

    اسلام، مذاہب، زبانیں اور جغرافیہ

    ایب اوریجنز والی بات تو ذاکر نائیک سے سنی تھی۔ ریڈ انڈین کے لیے مزید تحقیق کرنی پڑے گی۔ مختلف آن آف مطالعات سے یہ نتیجہ اخذ کیا تھا۔ افریقہ کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہے۔ بنیادی طور پر ہر تہذیب میں ایک مافوق الفطرت ہستی کا تصور موجود رہا ہے جو داتا، پالنہار وغیرہ ہو۔ لیکن دیوی دیوتاؤں کی صورت...
  7. دوست

    کونسا ویکی سوفٹویئر استعمال کیا جائے؟

    اردو ڈکشنری تین چار بار بنائی گئی ہے۔ اردو کے کی بورڈ لے آؤٹس ہیں۔ انہیں سرچ ایبل اور ڈاؤنلوڈ ایبل کرنے کے لیے ایک عدد ڈاؤنلوڈ سیکشن چاہیے۔ فائلیں ڈراپ باکس پر بھی اپلوڈ کی جا سکتی ہیں لیکن لنک اور ڈسکرپشن دستیاب ہو تاکہ ڈھونڈنے والے کو متعلقہ چیز بآسانی میسر آ سکے۔
  8. دوست

    کونسا ویکی سوفٹویئر استعمال کیا جائے؟

    ڈاؤنلوڈ سیکشن کو آنلائن کرنے کی ضرورت ہے۔ ورنہ بہت سی چیزیں ملتی ہی نہیں۔ اور نئی چیزیں رکھنے کے لیے مناسب جگہ فورم نہیں ہے جس میں سب کچھ وقت کے ساتھ ساتھ نیچے دب جاتا ہے۔
  9. دوست

    اسلام، مذاہب، زبانیں اور جغرافیہ

    قرآن تاریخ کی کتاب نہیں ہے۔ یہ توحید کی کتاب ہے۔ توحید کی طرف بلانے کے لیے قرآن ہر وہ ذریعہ اور دلیل استعمال کرتا ہے جس سے اس کا پیغام لوگوں کو سمجھ آ سکے، چاہے وہ مچھر کی مثال دینا ہی کیوں نہ ہو۔ انبیاء علیہم السلام ایسے نفوسِ قدسیہ ہیں جو لوگوں کو ایک خدا کی طرف بلاتے ہیں۔ قرآن کے مطابق ہر قوم...
  10. دوست

    ونڈوز 10 میں اردو صوتی کی بورڈ

    اس کے لیے پاک اردو انسٹالر موجود ہے۔ ایک کلک سے سارا کام کرتا ہے۔ صارف بنیادی فانٹس بھی حاصل کر لیتا ہے اور کی بورڈ بھی۔ بصورتِ دیگر ایک عام آدمی کو کنٹرول پینل/سیٹنگز لینگوئجز اور آگے جا کر زبان سیٹ کرنا پڑتی ہے جو کہ انسٹالر ایسے کسی بھی جھنجھٹ کے بغیر کر دیتا ہے۔ اردو لکھنے کی جانب مائل ہونے...
  11. دوست

    ونڈوز 10 میں اردو صوتی کی بورڈ

    فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ غیر سائنسی ہے۔ پاکستان کے ادارہ فروغ اردو زبان (سابقہ مقتدرہ قومی زبان) کا منظور کردہ اردو کی بورڈ پہلے ہی اس میں شامل ہے۔ مذکورہ کی بورڈ اردو کے بکثرت استعمال ہونے والے حروف کو صحیح جگہ رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ یعنی بکثرت استعمال ہونے والے حروف درمیانی لائن پر اور اس طرح...
  12. دوست

    اردو کو بطور سرکاری زبان فوری طور پر نافذ کرنے کا حکم!

    بس اتنا نظر آ رہا ہے کہ ترجمہ کے شعبے قائم ہوں گے۔ کم از کم پنجاب حکومت قانون کے شعبے میں ایسا کرنے میں سنجیدہ ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور پنجاب کے قوانین کے تراجم کے لیے ہمارا ادارہ ایک مجوزہ پراجیکٹ کے سلسلے میں پنجاب کے محکمہ قانون سے بات چیت کر رہا ہے۔ میرا خیال ہے اگر فارم، دستاویزات،...
  13. دوست

    ونڈوز 10 میں اردو صوتی کی بورڈ

    لگیچر بیسڈ فانٹ شاید اگلے پانچ برس بھی ایسے ہی چلتے رہیں۔ جب تک ٹیکنالوجی اتنی ایڈوانس نہ ہو جائے کہ حرفی نستعلیق کی پروسیسنگ کے مسائل حل ہو جائیں۔ تب تک کڑا گھونٹ کریں۔ دوسرے پلیٹ فارمز پر ویب بیسڈ نستعلیق جیسے گوگل کا بھدا سا نستعلیق نوٹو موجود ہے جو گزارہ کرتا ہے۔ کمپیوٹر پر فی الوقت لگیچر...
  14. دوست

    اردو کو بطور سرکاری زبان فوری طور پر نافذ کرنے کا حکم!

    اس کا ڈیٹا میرے پاس نہیں ہے۔ شاید نعمان کے پاس ہو۔ یہ پراجیکٹ انہوں نے ہی تیار کیا تھا۔
  15. دوست

    ونڈوز 10 میں اردو صوتی کی بورڈ

    اعجاز اختر صاحب کا تیار کردہ کی بورڈ اردو دوست یہ پاک اردو انسٹالر والے سے پہلے کا بنا ہوا ہے۔ بدقسمتی سے اردو محفل کا ڈاؤنلوڈ سیکشن دستیاب نہ ہونے کے باعث مجھے ڈراپ باکس پر اپلوڈ کرنا پڑا۔
  16. دوست

    ٹیسیریکٹ او سی آر - عربی سپورٹ - اور اردو؟؟؟

    جی مجھے بھی انتظار ہے۔ چونکہ اگر ایسا ہی ہے تو اردو کا ایک قابلِ عمل او سی آر ایک عرصے سے موجود ہے لیکن ہم اسے استعمال نہیں کر رہے۔
  17. دوست

    ٹیسیریکٹ او سی آر - عربی سپورٹ - اور اردو؟؟؟

    کمپیوٹر پر تیار کی گئی نہیں اسکین کردہ فائلیں۔ کمپیوٹر پر تیار کردہ فائلوں کو او سی آر نہیں مانتا۔ اب اللہ جانے ایسی فائلوں میں کیا مسئلہ آتا ہے۔ لیکن میں نے یہی ذکر کیا تھا۔ انہوں نے کہا آپ 300 ڈی پی آئی پر اسکین کر کے چیک کریں اور پھر بتائیں۔
  18. دوست

    ٹیسیریکٹ او سی آر - عربی سپورٹ - اور اردو؟؟؟

    آج ڈاکٹر سرمد حسین سے مختصر سی بات چیت میں پتا چلا کہ ان کا او سی آر بیک اینڈ پر ٹیسریکٹ کا استعمال کرتا ہے۔ ان کے ٹریننگ ڈیٹا کے حوالے سے بات چیت ہو چکی ہے یہیں کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹریننگ ڈیٹا تحقیقی مقاصد کے لیے بلا معاوضہ بھی دستیاب ہے، جیسے میرا آجر ادارہ جامعہ گجرات۔ لیکن اگر اردو...
  19. دوست

    نوری نستعلیق کرننگ پر کام!

    تو پھر لفظوں کی اندرُونی کرننگ ابھی پروں پر پانی نہیں پڑنے دے رہی؟
Top