نتائج تلاش

  1. الف عین

    روشنی ہو نہ سکی گھر بھی جلایا ہم نے

    میں نے عنوان دیکھا تھا اس مراسلے کا، اور یہی سمجھا تھا کہ کسی نے "مجھ جو اس رات.... " گیت جا ویڈیو وغیرہ ہو گا، یہ نہیں دیکھا کہ ارشد بھائی کا کلام ہے! بہر حال اب دوسرے ارشد نے یہ بھی پتہ لگا لیا کہ کس فلم کا اور جس کا لکھا تھا یہ گیت! مجھے بس مکیش یاد آ گئے تھے! اسی طرح غالب جا مصرع ہے یا رب...
  2. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    سب ہی پہلے تو متفق ہو گئے تھے کہ ڑ( اور ژ) کے سٹیشن پر گاڑی کو رکنا ہی نہیں ہے، سیدھے ر کے بعد ز( یا الٹی گنگا میں ز کے بعد ر) پر رکنا تھا، لیکن آج کل احباب زبردستی زنجیر کھینچ لیتے ہیں!
  3. الف عین

    برائے اصلاح : آساں ہے دلِ ماہئ بے آب میں رہنا

    مجھے تو دل ماہی.... قبول ہے۔
  4. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    بہت ترقی ہو رہی ہے ریل کے سفر مین بھی، رفتاریں بڑھائی جا رہی ہیں کہ ریل سے بھی ہوائی سفر سے زیادہ وقت کا فرق نہ رہے۔ ہندوستان میں تو ایسی بہت سے ٹرینیں متعارف کی گئی ہیں، جیسے و ندے بھارت ٹرینیں۔
  5. الف عین

    مت ڈال وسوسوں میں مرے چارہ گر مجھے۔ برائے اصلاح

    میری مجوزہ ترمیمات کو فوری طور پر قبول مت کرو میاں، ذرا غور کرو، اسی طرح ارشد رشید کی "صدیوں" والی تجویز بھی اچھی لگی ہے۔ ارشد اور شکیل صاحبان بھی دیکھیں کہ کیا مجوزہ ترمیمات سے واقعی بہتری محسوس ہوتی ہے؟
  6. الف عین

    آزاد نظم (تمنا ) - 17 جون-2023

    ... رواں دواں محاورہ ہے، دونوں الفاظ الگ لگ مستعمل نہیں، اگرچہ دواں بھی مہمل نہیں، لیکن ان سے دواں کا ٹکڑا نکالنے سے بہتر ہو گا، بلکہ پورا مصرع "ہے کاروبار زندگی ان سے رواں" بھی مناسب ہے اور اچھا تاثر نہیں دے رہا سڑکوں پہ بھی کھیتوں میں بھی سارے متعدد ہاتھوں پر واحد ہاتھ قربان؟ ان ہاتھوں کی...
  7. الف عین

    مت ڈال وسوسوں میں مرے چارہ گر مجھے۔ برائے اصلاح

    واقعی، اصلاح کی ضرورت نہیں، البتہ بہتری تو جیسا میں کہتا ہوں کہ غالب کے کلام میں بھی گنجائش ہے۔ اس کے لئے مشورے دے سکتا ہوں کہ اگر بہتری )محسوس ہو تو قبول کر لو، ورنہ ضرورت تو نہیں ہے، ذیل میں متبادلات کی فہرست بنانے کی کوشش ہے مطلع: مت وسوسوں میں ڈال آخری دو اشعار : آیا ہے لوٹ کر جو،.. پچھلے...
  8. الف عین

    اٹھارہویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    اس غزل کا مطلع بشیر بھائی سے یوں سنا تھا ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے ستاروں کی طرح آنکھیں جلیں، جب شام ہو جائے
  9. الف عین

    کب تک یونہی روتے رہو گے۔ برائے اصلاح

    گل پر رونے... تنافر برا محسوس ہوتا ہے باقی غزل اچھی ہی ہے،
  10. الف عین

    برائے اصلاح

    نہ جانے کیا ترمیم سوچی تھی، کچھ ٹائپو ہو گیا، کچھ آٹو کریکٹ، اب سمجھ میں خود ہی نہیں آ رہا ہے
  11. الف عین

    اب اِدھر کو جو آ نکلتا ہے۔ برائے اصلاح

    زمین کریدنا محاورہ تو نہیں مگر شعری ضرورت ہو تو چل سکتا ہے، اور یہاں تو شاعر نے یہ خاص طور پر تو بتانے سے گریز کیا ہے کہ کیا چیز کریدنے کا مشورہ ہے، دل کی راکھ یادل کا زخم بھی ممکن ہے! نغمہ سرا کا نکلنا ضرورت شعری کے تحت قبول کیا جا سکتا ہے ظرف والا شعر مجھے تو اب بہتر لگ رہا ہے، نہ جانے یاسر...
  12. الف عین

    برائے اصلاح

    قوافی میں کوئی پرابلم نہیں، قی اور کی ایک ہی حرف والے قوافی نہیں، ق اور ک بالکل علیحدہ علیحدہ حروف ہیں بلکہ صوتی قوافی بھی نہیں بن سکتے، س، ص یا ز، ذ کی طرح۔ اس لئے ایطا کا کسی کو شک ہونا اس معترض کی زبان دانی پر ہی سوال اٹھا سکتا ہے! درست اب کسی شے میں لطف آ ہی نہ پائے محض لطف آئے سے زیادہ...
  13. الف عین

    برائے اصلاح

    عمران کا مراسلہ میں اب دیکھ رہا ہوں! باندھ لو پلے میں/سے یہ نصیحت بہتر ہو گا جیسے اشرف علی کا مشورہ ہے اک مٹھی.... بھی درست ہے
  14. الف عین

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    ارے ابھی تک پانچ ہزار ہی ہوئے ہیں، میں تو سمجھ رہا تھا کہ دس ہزار تو ہو چکے ہوں گے، اور اب بیس پچیس ہزار کی مبارک باد کا موقعہ آنے والا ہو گا! ، شاید یہ اس لئے محسوس ہوا کہ کمیت میں شاید اتنی ہی تعداد کے برابر ہوں! بہر کیف مبارکباد تو بنتی ہی ہے کہ یہ محفل کا ایک سنگ میل ہے
  15. الف عین

    برائے اصلاح : آساں ہے دلِ ماہئ بے آب میں رہنا

    ماہی بے آب نہ جانے کیوں شکیل احمد خان23 کو خلاف محاورہ لگ رہا ہے، مجھے تو مطلع پسند آیا آداب میں رہنا ضرور خلاف محاورہ ہے، اسی طرح آگے اعصاب میں رہنا بھی محاورہ نہیں، میرا مشورہ ہے کہ ایک آدھ شعر میں شعری ضرورت کے تحت تو ایسا کیا جا سکتا ہے، ہر جگہ نہیں، یعنی ان دونوں میں سے ایک شعر رکھو، ایک...
  16. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    واہ یہ تو نعتیہ مصرعہ ہو گیا
  17. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ٹال مٹول نہ کرے پاکستان کرکٹ بورڈ اور نئے بالرس کو موقع دے
  18. الف عین

    دیکھا ہے تجھے اور کو دیکھا نہیں جاتا

    مطلع اور دوسرے شعر میں" جو "سے بھی بات نہیں بنتی، جس طرح یا جیسے کا محل ہے اک تیرا تصور ہی مرے دل میں رہا ہے اک تیری ہی تصویر مرے دل میں بسی ہے یادوں کو تری.... بہتر ہو گا خطا کا بھی دہرایا جانا چھٹے شعر میں اچھا نہیں باقی عظیم بھی دیکھ لیں
  19. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    طرح طرح کے بسکٹ ملتے ہیں اب تو لیکن پارلے جی کی مقبولیت کم نہیں ہوئی، اگرچہ اسی مزے کے دوسری کمپنیاں بھی گلوکوز بسکٹ بناتی ہیں
  20. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    کہاں تھا عربی کا رواج؟ ہاں، فارسی تو سرکاری، عدالتی زبان انگریزوں کے زمانے میں بھی رہی۔یہ ہند و پاک کی بات کر رہا ہوں، عرب کی نہیں
Top