نتائج تلاش

  1. الف عین

    جن لاہور نئیں ویکھیا او جمیائی نئیں ۔۔۔ اصغر وجاہت

    کوئی انڈین پنجابی تو یہاں محفل میں ہے ہی نہیں۔ اگرچہ میرے کچھ دفتری دوست ضرور ہیں لیکن وہ اردو سے واقف نہیں ۔ ویسے یہ بات کہ یہاں بھی کئی لہجے اور الفاظ کی شکلیں ہوں گی، یہ یقیناً کہا جا سکتا ہے۔ جب بول چال کی ہندی /اردو/ہندوستانی میں بھی علاقائی امتیاز بہت عام ہے تو لازم ہے کہ دوسری زبانوں پر...
  2. الف عین

    تفسیر نمونہ اور تفسیر جواہر القرآن

    مکتبہ جبریل اب آن لائن نہیں رہا
  3. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    تو یوں کیا جائے کہ اس دھاگے میں چائے پی جائے اور ی و ہ کے دھاگے میں سیما علی کا حلوہ کھایا جائے
  4. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ثمرین کی چائے میں دیر ہے کیا ؟
  5. الف عین

    برائے اصلاح

    یہ ٹرینڈ نیا تو نہیں، چھٹی ساتویں دہائی سے ہی چل رہا ہے۔ اسی طرح موضوعاتی نظمیں بھی اب معیاری نہیں مانی جاتیں۔ یہ میں ادبی رسالوں کی بات کر رہا ہوں، بچوں کے رسالے، فلمی یا ڈائجسٹ قسم کے رسائل اور اخبارات وغیرہ میں چل سکتے ہیں۔ کسی بھی ادبی رسالے میں بھیج کر دیکھ لیں اس قسم کی نظمیں!
  6. الف عین

    برائے اصلاح

    مزید یہ کہ اس پر مثلث کا شک کیوں ہوا؟ یہ بات سمجھ میں نہیں آئی۔ حالانکہ اب یہ پیغام تدوین کر دیا ہے لیکن مقتبس تو ہو چکا نا! اس لئے مجھے پتہ چلا!
  7. الف عین

    برائے اصلاح

    اب مزید تبصرے کی ضرورت نہیں ہے، کچھ باتیں جو میں کہنے والا تھا، بھائی ارشد رشید نے لکھ دی ہیں۔ مزید یہ بھی زبان و بیان کی غلطی ہے کہ ٹیپ کے مصرعے میں "چل" کہا جائے، اور باقی مصرعوں میں تم تخاطب کی مناسبت سے آؤ، چلو کہا جائے پھر ایک بڑی غلطی یہ بھی ہے کہ صحرا سے مراد ہرا بھرا جنگل نہیں لیا جاتا،...
  8. الف عین

    برائے اصلاح

    سرور بھائی کو کچھ غلط فہمی ہو گئی تھی، اس پر تو میری طرف سے کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے، لیکن یہ میں اکثر کہتا اور لکھتا آیا ہوں کہ میں عروض سے واقف نہیں، اور محض اپنے والد مرحوم صادق اندوری کے طریقۂ اصلاح سے جو کچھ سیکھا ہے، اسی کی بنا پر یہاں کے مبتدیوں کے کچھ کلام پر اصلاح دینی شروع کی تو بس،...
  9. الف عین

    برائے اصلاح

    نہیں، 'ناک' سے پہلے فاعلاتن کے وزن پر کچھ ہونا ضروری ہے فاعلاتن ناک ہوتا ہے
  10. الف عین

    بھان متی سیریز - پارٹ ون - بھان متی

    ثابت ہوا کہ ہند و پاک کی طرح مجلس بازیاں غیر ممالک میں بھی ہوتی ہیں!
  11. الف عین

    مبارکباد کنون کے محفل پہ اٹھارہ سال

    جزاک اللہ خیر فیصل عظیم فیصل میں تو اس دھاگے کا عنوان ہی نہیں سمجھ سکا تھا کہ کس کی سالگرہ ہے، اب معلوم ہوا کہ یہ تمہارا ذکر خیر ہے، جاسمن باقی لوگوں کو کیوں بھول گئیں؟ مبارک ہو تم کو بھی اور ہم سب کو بھی جو شروع سے محفل سے جڑے ہیں، جن میں سے کتنے ہی اب نہیں آتے. افتخار راجہ @منہاجین، قدیر(...
  12. الف عین

    گوگل بارڈ اور چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے پوچھے گئے سوال و جواب

    نہیں، میرے خیال میں عامر اور عمران میں کنفیوز ہوا ہو گا
  13. الف عین

    برائے اصلاح

    بحر تو ٹھیک ہے، یہ اچھا کیا کہ افاعیل لکھ دئے، ورنہ مبتدیوں سے تو یہ بھی بعید نہیں کہ بے بحر کلام پر بھی اصلاح کی فرمائش بلکہ زبردستی کریں! پہلے دونوں شعر درست، بلکہ بہتا پانی پاک والا زبردست شعر کہا ہے، واہ! پہلا مصرع روانی میں بہت خراب ہے، یہ خیال اتنے مختصر الفاظ میں بہت مشکل ہے دودرا...
  14. الف عین

    جن لاہور نئیں ویکھیا او جمیائی نئیں ۔۔۔ اصغر وجاہت

    کیا ابھی تک کسی نے اس پر توجہ ہی نہیں دی۔ لاہور والو، تم تو دیکھ لو!
  15. الف عین

    گوگل بارڈ اور اردو زبان!

    ماشاء اللہ بارڈ صاحب اردو میں پنجابی کا تڑکا لگ جائے تب بھی سمجھ لیتے ہیں! یہ "مک جانا" سمجھ لینے سے ثابت ہوا۔
  16. الف عین

    یا رب کوئی دن یوں بھی مدینے میں بسر ہو۔ برائے اصلاح

    یاسر شاہ درست ہیں کہ مرا دیدۂ تر درست ہو گا لیکن پہلے مصرع میں یوں کی محض یُ تقطیع اچھی نہیں لگ رہی درست دونوں گزر کے دو مفاہیم ہوتے ہیں، پہلا گزر بسر، یا گزران کے معنی، اور دوسرے سفر میں گزرنا والے، یہاں گزران کے معنی ہیں اور اس مفہوم میں مؤنث درست ہے یوں اور سانسوں میں حروف کا اسقاط یہاں...
  17. الف عین

    غزل - پھر کسی چاند کی آہٹ

    واقعی بہترین غزل ہے، سمت کے لیے بغیر کسی ریزرویشن کے قبول کیے جانے کے لائق
  18. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    شامیں تو یہاں ہمیشہ خوشگوار بلکہ سرد ہوتی ہیں گرمی میں بھی۔ سخت گرمی رہی پرسوں تک، لیکن رات کا درجہ حرارت 18، 20 ڈگری سیلسیس ہی رہا
  19. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    طوطوں کی ٹیں ٹیں کی آواز یہاں بھی کبھی کبھی آ جاتی ہے صبح صبح۔ ویسے ابھی تو سونے کی تیاری ہے یہاں
  20. الف عین

    ہم سخن کہتے ہیں شاید حسرتِ اظہار میں

    ہاں، یہ بہترین ہے میرے خیال میں
Top