ہاں جی بالکل، ہمیں مٹر کی پھلیاں چھیلنے کی اجازت ہی نہیں ملتی بلکہ کوشش کی جاتی ہے کہ ہم قریب ہی نہ پھٹکنے پائیں :)
ابھی شام کو ہی حاتم طائی کی قبر پہ لات مارتے ہوئے مٹر کے پورے سات دانے گن کے دئیے گئے ہیں ہمیں کھانے کے لیے کہ حسرت نہ رہے :)
بہت شکریہ تجمل بھائی، تاخیر کا کچھ مسئلہ نہیں جب جب فرصت دستیاب ہو تصاویر یہاں شیئر کرتے رہیے گا۔ اور جو کیمرہ آپ کے پاس موجود ہے وہی ہی ٹھیک ہے اسی سے ہی تصاویر شیئر کرتے رہیں۔ ہاں البتہ آئیں بائیں شائیں سے گریز ہی کیجیے گا :)
شکریہ،آپ نے ٹیگ کیا ہوا ہے، لیکن ٹیگ نہیں ملا۔
پاکستان میں اگر اسکولوں میں خطاطی کی تعلیم دی جائے تو بہت اچھا ہو جانا ہے۔ دوسرے شہروں میں نہیں معلوم کیا صورت ہے، تاہم کراچی میں تو لازمی کر دیا جائے، یہاں تو لکھائی کی جانب مجرمانہ حد تک بے توجہی و غفلت ہے۔ کروڑوں کی آبادی میں انتہائی قلیل...
پاکستان میں شاید بہت بے توجہی ہے ورنہ دوسرے ممالک میں خطاطی کو ابھی بھی اہمیت حاصل ہے۔ میں اگر غلطی پر نہیں ہوں تو ایران میں تو شاید سرکاری سرپرستی بھی حاصل ہے خطاطی کے فن کو زندہ رکھنے میں۔