نتائج تلاش

  1. الف عین

    برائے اصلاح: اُس بن ہزار سال بھی گر ہم جئیں تو کیا

    عروض کی باریکیوں سے قطع نظر، میرے حساب سے مشترکہ حروف "یں" ہیں۔ اور ان سے ما قبل ء اور ک دونوں پر یکساں حرکات ہیں ایطا تو تب ہوتا جب دونوں مصرعوں میں رکیں، جھکیں قوافی ہوتے اور بقیہ میں دیں، کہیں، لیں( یا جئیں، سئیں قوافی کے ساتھ)
  2. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ڈر رہے ہوں گے ان چودہ دن کے بعد سے جب عید کی خوشیوں میں جھگڑے بد مزگی پیدا کر دیں گے
  3. الف عین

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    خوش آمدید رضوان، امید ہے کہ یہاں آ کر مستفید ہی ہوں گے۔
  4. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ظلم ہے ہمارے پاس بھی تیرہ گھنٹے سے زیادہ روزے کا، آج یہاں 5.45 انتہائے سحر/ شروع فجر اور افطار/ مغرب 7.25 ہے، اطلاعاً عرض ہے، سید عاطف علی کے سعودی عرب سے بھی مقابلہ کر لیا جائے روزوں کے دورانیے کا۔
  5. الف عین

    رہبر ہے خان کو جب اس قوم کا بنایا

    تکیہ کرنا درست محاورہ ہے عظیم لیکن روانی کے اعتبار سے تمہارا مجوزہ مصرع بہتر ہے "کر کے کرتا" میں تنافر کا احساس ہوتا ہے
  6. الف عین

    شتر گربہ سے متعلق تفتیش

    داغ کے شعر میں شاعر تم سے مخاطب کر رہا ہے، دونوں جگہ( لو، کہو) لیکن دوسرا مصرع محبوب کہہ رہا ہے۔ قربان جائیے ایک محاورہ ہے جسے استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن پہچان جائیے محاورہ نہیں، محض بیانیہ ہے۔"دیکھیں وہی عبید..." کیا جا سکتا ہے
  7. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    طلاطم بھی املا کر دیتے ہیں بہت سے لوگ لیکن درست تلاطم ہے، پہلے ت پھر ط
  8. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ٹھینگے سے کہو اور اپنی مبارکباد کا تھریڈ خود ہی کھول دو! میں وہاں پہنچوں یا نہیں، پہلے یہیں مبارکباد دے دیتا ہوں، یہ تین سال مراسلوں کے حساب سے تو تین دن لگتے ہیں، لیکن حادثوں کے اعتبار سے تین صدیاں!
  9. الف عین

    غزل - (2023-02-23)

    یہ بہتر ہے
  10. الف عین

    برائے اصلاح: اُس بن ہزار سال بھی گر ہم جئیں تو کیا

    ایطا تو نہیں تھا پہلے مصرع میں بھی۔البتہ روانی کے اعتبار سے ترمیم شدہ زیادہ بہتر ہے، لیکن دوسرے مصرعے میں "کہ" مسئلہ کر رہا ہے تفہیم میں۔بلکہ سانسوں کے تھمنے کی بات بھی سمجھ میں نہیں آتی جاں دونوں مصرعوں میں اچھا نہیں ۔ ایک جگہ مکمل جان لایا جا سکتا ہے اگر متبادل نہ ملے تو۔ "بھی" بھی تین بار آ...
  11. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    نہیں بیٹا، میں تو امریکہ میں ہوں جہاں آج صبح کا درجۂ حرارت 6 ڈگری سیلسیس تھا، آج کا زیادہ سے زیادہ بھی 12 ڈگری ہے اور کل رات سے بارش بھی ہو رہی ہے۔ ویسے بارش نہ ہونے پر بھی اقل ترین 8-9 ڈگری ہی چل رہا ہے پورے مہینے۔
  12. الف عین

    غزل - (2023-02-23)

    وجہ کی جگہ سبب( اور مذکر کے صیغے کے ساتھ ) کے علاوہ مجھے یہ مصرع رواں نہیں لگ رہا دوسرے مصرعے سے مطابقت رکھتے ہوئے "مگر" کا اضافہ بھی بہتر ہو گا۔چاک رہتا ہے کہ جگہ "پہلے ہی چاک ہو چکا ہے" کا بیان بہتر ہو گا۔ سر دست تجویز ذہن میں نہیں آ رہی ہے، خود کوشش کریں
  13. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    جتنے بھی لوگ ہوں، انہیں گنے بغیر دعائیں دینی چاہیے۔ گن گن کر تو کچھ اور دیا جاتا ہے!
  14. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    کہاں تھا میں؟ رمضان میں محفل میں ہی کم آ رہا تھا اور صرف ٹیگ ے والوں کو جواب دے کر نکل جاتا تھا
  15. الف عین

    بھرتی کہاں کروں دلِ خانہ خراب کی؟

    ہندوستان میں ہندی بولنے والے تے نات تلفظ کرتے ہیں اور ہم جیسے نان نہاد ثقہ لوگ اسے ہندی والوں کا بگاڑا ہوا لفظ سمجھتے تھے۔اب معلوم ہوا کہ یہ تلفظ با قاعدہ بھی اردو میں رائج ہو گیا ہے۔ ویسے یہ ضروری نہیں کہ ہر عربی لفظ کا وہی درست تلفظ اردو میں بھی رائج ہو۔بیگُم کی مثال اچھی دی گئی ہے اس ضمن میں...
  16. الف عین

    برائے اصلاح : ابھی ہے ابتدائے عشق ، مَیں فنا نہیں ہوا

    عشق لفظ کا دونوں مصرعوں میں استعمال ناگوار ہے، کچھ اور سوچو تو بہتر ہے درست طنز کے بغیر کیسا رہے گا، چاہے تیر نظر سمجھا جائے یا طنز کے تیر؟ ابھی نہ جا، ابھی تو اور تیر .... سے شروع کر کے کچھ کہا جائے تو بہتر ہو گا روانی میں ۔ ترکش فٹ نہیں ہو پا رہا ہے ورنہ یہ بیانیہ بہتر ہوتا کہ ابھی تو اور...
  17. الف عین

    غزل - (2024-03-08)

    ٹھیک ہے
  18. الف عین

    غزل - (2024-03-08)

    شاید ترتیب الٹی کر دینے سے واضح تر ہو ترے شر سے ایران محبت یہ میری ناقص عقل میں کسی طرح نہیں گھس رہا!
Top