نتائج تلاش

  1. الف عین

    کینوس جا بجا پھٹا ہوا تھا - ایک نئی کاوش

    گام کے معروف معنی تو قدم کے ہی ہیں، شاذ معنوں میں استعمال کرنا درست ہونے پر بھی میں پسند نہیں کرتا کہ کہاں ہر ایک کو حوالہ دیتے رہیں اپنے کو درست ثابت کرنے کے لئے! اس کی جگہ باگ لفظ استعمال کیا جا سکتا ہے؟ میں کی تکرار پر میرے خیال میں پہلا مصرعہ مکمل بدل دیا جائے، جیسے نظر آتا تھا... اور پہلی...
  2. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مشرق وسطی کے طوفان میں بھی کچھ سیاست کا کھیل ہے!
  3. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    سلام تو محفل میں ایک ہی کیا جاتا ہے لیکن جواب دینا سب پر واجب ہوتا ہے سنت کے مطابق۔ یعنی سب کو السلام علیکم
  4. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    گانا تو یاد نہیں کہ کس دیو داس کا تھا یہ، بالی ووڈ میں بھی تین عدد بن چکی ہیں، اور لالی ووڈ میں بھی بنی ہوں تو محفلینس کو علم ہو گا!
  5. الف عین

    چار اشعار سخن ورانِ محفل کی نذر

    پرانے پرانے دھاگے کھنگال رہی ہیں سیما علی مزے کی بات یہ ہے کہ جو شعر اکثر احباب کو پسند آیا، اس میں ٹائپو تھی! اصل مصرع میں "لیکن" نہیں،" کب کی" ہے، جس کی تصحیح بعد میں کی ہے لیکن بوجوہ تدوین نہیں کی اصل مراسلے میں
  6. الف عین

    برائے اصلاح: مجھ کو اپنا غلام رہنے دو

    ہاں یہ واضح ہے، ثانی مصرع پہلا متبادل ہی بہتر ہے یہ بھی خوب ہے، جو چاہو، رکھو
  7. الف عین

    برائے اصلاح: مجھ کو اپنا غلام رہنے دو

    باقی تو سارے درست لگ رہے ہیں، بس یہ دو اشعار دیکھو پہلا ایک تو واضح نہیں ہے، دکھ کہاں بھرے ہیں؟ یہ تو بتایا ہی نہیں گیا! "کیا کیا" کا پہلا کیا استفہام ہے لیکن دوسرا فعل ماضی، لیکن کوئی کنفیوز ہو سکتا ہے دوسرے شعر میں ے کا اسقاط اچھا نہیں لگتا صبح کا نور سارا لے جاؤ کیسا رہے گا؟
  8. الف عین

    قرآن کوئز 2024

    سلسلہ ختم کرتے ہوئے اس سوال کا جواب دے جاؤں جسے کوئی بوجھ نہیں سکا سورۂ مدثر کی ہی ثُمُّ نَظَرَ کل پانچ حروف
  9. الف عین

    سوچا نہ تھا جو ہو گیا، سوچا تھا جو ہوا نہیں

    اچھی غزل ہے، اپنی غزلیں سَمت کے لئے بھی دیں اکٹھی آٹھ دس، جو دو دو تین تین شائع کی جائیں گی۔ اور یہ تلاشنا قبولنا وغیرہ بھی عجیب ہی لگتا ہے ۔ قبولنا کو تو میں بھی نہیں "قبولتا" لیکن تلاشنا تو اب خاصا رائج ہو گیا ہے
  10. الف عین

    برائے اصلاح: ہم نے کیا زندگی گذاری ہے

    دوسرے مصرعے میں "بس" کے مختلف معنی ہو سکتے ہیں، نثر دیکھو بس، ایک بلا سر سے اتاری ہے ( باقی بلائیں بدستور ہیں) ایک بلا بس سر سے اتاری ہے( سر کے علاوہ دوسرے اعضاء پر بلائیں بدستور ہیں ) سر سے ایک بلا بس( ابھی ابھی) اتاری ہے( اور دوسرے کام باقی ہیں) مصرعے میں تیسرے معنی سمجھے جائیں گے جب کہ یہاں...
  11. الف عین

    برائے اصلاح: ہم نے کیا زندگی گذاری ہے

    آخری روزے کو تو گزرنے دو! عید کے بعد دیکھتا ہوں
  12. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    لیجیے، بیت بازی شروع کر دی، اس کا دھاگا دوسرا ہے!
  13. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    کیا امالے کے بارے میں نہیں جانتے؟ ۔ امالہ الف پر ختم ہونے والے الفاظ کے ساتھ عمل کو کہتے ہیں جس میں الف کی آواز بدل کر "ے" کی ہو جاتی ہے، جمع کی صورت یا کسی صلے کے ساتھ۔ خود امالے کے ساتھ بھی یہ عمل ہوا ہے لڑکا کھڑا ہے( لڑکے نہیں) لڑکے کو دس روپیے دے دو ( لڑکا نہیں)
  14. الف عین

    مبارکباد عید الفطر مبارک ۔ برائے 2024-1445ہجری

    یہاں کیلیفورنیا امریکہ میں بھی بدھ کو کل عید ہے تیس روزوں کے بعد سب کو عید سعید کی خوشیاں مبارک ہوں
  15. الف عین

    داستانِ امیر حمزہ کی ٹائپنگ

    یہاں مہیا کر دو، مل جل کر پروف ریڈنگ ہو جائے گی۔
  16. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    کبھی کبھی خاموشی بھی بہت ضروری ہے
  17. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ضروری ہے کہ مطلع کروں کہ یہاں مقامی مطلع نہیں، عالمی مطلع مانا جاتا ہے، دنیا میں کہیں بھی چاند کی خبر آ جائے، اس دن سے مہینہ شروع ہوتا ہے۔ اس لئے آج رات ڈیوس، کیلیفورنیا میں ہماری انتیسویں تراویح ہے اور ختم قرآن! اگر کل شام تک کہیں سے چاند کی خبر آ جائے تو پرسوں منگل کو عید ہے۔ہندوستانی...
  18. الف عین

    برائے اصلاح: بس اک ذرا سی دیر اس نے ساتھ کیا بٹھا لیا

    حج کو مشدد، عربی تلفظ میں مانا جائے تو یہ فعل ہو گا، مفا نہیں جس کی ضرورت ہے، مفاعلن کس طرح تقطیع ہوتا ہے؟ ہاں، پہلے ج پر فتحہ مانیں، یعنی حَ جَ ج کا یوں، مفاعلن درست ہوتا ہے۔ حجّ کا... محض فاعلن ہوتا ہے
  19. الف عین

    قرآن کوئز 2024

    کیا اب تک میرے سوالات کے جوابات کسی کو نہیں ملے؟ تو میں ہی ایک ایک کر کے جواب دے دیتا ہوں آگے پیچھے اسی ترتیب میں مشترکہ حروف سے پیلنڈروم( Palindrome ) بنانے والی آیت ربک فکبر، سورۂ مدثر، آیہ 3 رب ک.۔ف۔ ک ب ر
  20. الف عین

    نظم - (عیدمبارک)

    وحشت؟ یہاں وحشی پن کی بات ہونی چاہیے بے نامی کے معنی تو بالکل الگ ہوتے ہیں جرم کی دنیا میں! بے نام سا قبرستان.. کیا جا سکتا ہے ایک واحد ایک جمع کا صیغہ اچھا نہیں دونوں مصرعوں میں باقی ٹھیک ہے
Top