نتائج تلاش

  1. الف عین

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    واہ، اچھی غزل ہے ظہیراحمدظہیر
  2. الف عین

    برائے اصلاح: عداوت کے سبھی اک دن پیمبر چھوڑ جاؤں گا

    مندر کا درست تلفظ دال پر زیر کے ساتھ ہے پہلا مصرع بھی "اک دن" کی غلط نشست کی وجہ سے وضاحت طلب ہے سبھی اک دن عداوت کے پیمبر... ہو سکتا ہے ٹھیک لگ رہا ہے پہلے مصرع میں "مَیں" لانے کی ضرورت ہے جیسے رہا میں تو نہ ہو گی شہر میں.... سولی کی ی کا اسقاط اور "پیس کر" بجائے ہنس ہنس کر، دوسرے مصرعے...
  3. الف عین

    برائے اصلاح : تمہارا جب بھی کرے جی ، مجھے بھلا دینا

    مجھے آخری متبادل پسند ہے اگرچہ میرے بھلانا کی جگہ بھول جانا فعل قابل ترجیح ہے لیکن پہلے متبادل میں "جانا" کے دوسرے الف کا اسقاط ہو رہا ہے
  4. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    جا نہیں رہا تھا، محض راستے میں گزرا تھا یعنی آٹھ گھنٹے کے لئے قیام تھا ائر پورٹ پر، پھر سان فرانس کو روانگی۔ اس کے بعد اپنے گھر ڈیوس، کیلیفورنیا میں بیٹھا یہ مراسلہ لکھ رہا ہوں
  5. الف عین

    برائے اصلاح: ہمیں ڈھونڈے نہیں جا کر کوئی بھی اب امیروں میں

    لوگوں کے ہاتھوں، اور لوگوں کے ہاتھوں سے... دونوں محاورے درست ہیں۔ لیکن آخری لفظ مَیں کو کوئی بعیر زبر کے پڑھ کر اعتراض جڑ سکتا ہے کہ ہاتھوں میں محاورہ نہیں ۔ بہتر ہے کہ "ہاتھوں سے" کر دیا جائے ۔ مَیں کی ضمیر تو اگلے مصرعے میں بھی آ رہی ہے ۔ مریدوں کو سکھایا.... بہتر متبادل ہے
  6. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ڈالی ڈالی پہ لکھا ہے چڑیاچڑیاکانام... نیا محاورہ بنایا جا سکتا ہے؟ اس پر یاد آیا کہ حیدرآباد سے قطر کی انڈیگو ائر لائن کے کھانے کے ساتھ ٹشو پیپر پر دیو ناگری میں لکھا تھا "دانے دانے پہ لکھا ہے کھانے والے کانام"
  7. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ذکر اس کا بھی ضروری ہے کہ پچھلی شام میں امریکہ واپس آ گیا ہوں، حیدر آباد سے دونوں طرف کے ٹکٹ خرید کر، یعنی اب ان شاء اللہ 31 اکتوبر 2024 کو حیدر آباد کا سفر ہو گا۔
  8. الف عین

    اگر تمہارا نہ پیار ملتا ِ یہ زندگی تھی اداس میری

    مزید یہ کہ کھٹاس کا عام استعمال تو محض مٹھاس کی طرح ہے، مختلف مزوں کے لئے اسم صفت۔ اس کے ساتھ کسی فعل کا استعمال کرنا اردو کا کوئی محاورہ نہیں نہ مٹھاس کرنا/سہنا /دینا یا لینا، نہ کھٹاس سہنا یا کوئی اور فعل
  9. الف عین

    برائے اصلاح : تمہارا جب بھی کرے جی ، مجھے بھلا دینا

    پرانا شعر بہتر ہوگیا نیا شعر مرے لئے نہ کبھی بھول جانا اپنوں کو یا اس قسم کا کوئی اور اولی مصرع رکھو کہ اپنوں کو بھی مکمل لا سکو اسقاط کے بغیر
  10. الف عین

    غزل (2024 - 02 - 23)

    "ہے" کی نشست اچھی نہیں، اگرچہ محاورہ ہمت مرداں، مدد خدا ہے لیکن..... ملتی ہے اللہ کی مدد... کیا جا سکتا ہے باقی اشعار میں بہتری تو لگتی ہے لیکن جیسا کہ لکھ چکا ہوں کہ روانی اور بیانیہ کی خرابی محسوس ہوتی ہے شاید غیر مردف ہونے کی وجہ سے
  11. الف عین

    برائے اصلاح : تمہارا جب بھی کرے جی ، مجھے بھلا دینا

    درست لگ رہی ہے غزل بس، اس کا بہتر اور رواں متبادل سوچو،
  12. الف عین

    برائے اصلاح: ہمیں ڈھونڈے نہیں جا کر کوئی بھی اب امیروں میں

    کاجل والا شعر سمجھ تو گیا تھا میں، لیکن بلا واسطہ indirect بیانیہ کی وجہ سے میں نے اعتراض جڑ دیا تھا، اسے رہنے دو بحر سے خارج ہو گیا! پھنس یا گھر، دونوں یکساں لگتے ہیں،.. مگر محصور ہوں..... کر دیا جائے تو بہتری محسوس ہوتی ہے؟ بے غرضی یا استغنا میں فرق نہیں پڑتا، در اصل بیانیہ ایسا. ہے کہ...
  13. الف عین

    اگر تمہارا نہ پیار ملتا ِ یہ زندگی تھی اداس میری

    شاید ارشد بھائی اساس اور اثاثہ میں کنفیوز ہو گئے ہیں، یہاں اثاثہ کا محل ہے، اساس بمعنی بنیاد کا نہیں باقی تجاویز سے متفق ہوں
  14. الف عین

    برائے اصلاح: ہمیں ڈھونڈے نہیں جا کر کوئی بھی اب امیروں میں

    پہلے مصرع میں الفاظ کی ترتیب بدل کر روانی میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں جیسے ہمین کوئی نہ اب ڈھونڈے کبھی جا کر... سیاہ کاجل کی وجہ سے؟ سمجھ میں نہیں آیا شادی ءَ مرگ وزن میں نہیں آتا درست حسینوں کے ہاتھوں کو الٹ دینے سے محاورہ نہیں رہتا مرا میرے.. بھی اچھا نہیں میرے سوال یا میرے عقیدے پر...
  15. الف عین

    غزل (2024 - 02 - 23)

    عزیزم ، اس غزل میں کوئی بہت خاص بات تو نظر نہیں آتی، اس طرح کی قافیہ پیمائی سے گریز کریں۔ سیدھے سادے نثر کے قریب انداز بیان کو چھوڑ کر مجہول طرز اختیار کرنا بھی بڑی غلطی ہے۔ بہر حال واضح نہیں، کیوں چھوڑیں؟ اور تمکنت سے ان کا تعلق, ٹھیک، لیکن غافل باغباں کو باغباں کی صفت بھی سمجھا جا سکتا ہے جب...
  16. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    عالم حیرت میں ہوں کہ ابھی تو شکیل احمد خان23 کا مراسلہ ہی نظر آ رہا تھا آخری صفحے کے آخری پیغام کی شکل میں! اور پوسٹ کرنے کے بعد اگلے صفحے کے اتنے بہت سے مراسلے سامنے آ گئے!
  17. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ضرور جاری رکھیں اپنی کوششیں۔ شفٹ کے ساتھ انٹر کام کرتا ہے اس ایڈیٹر میں؟ یعنی مینوال لائن بریک (مائکروسافٹ ورڈ کی اصطلاح میں) میں۔ اس صورت میں شعر بھی جسٹیفائی ہو سکے گا
  18. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    شاید جسٹیفائی کرنے کی کوششیں جاری ہیں شکیل احمد خان23 کی
  19. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    زندگی ایسی ہو گئی ہے کہ گنگا کے الٹی سیدھی ہونے کا پتہ ہی نہیں چلتا
Top