اس سال کے شروع میں بیٹی کا ارادہ بنا کہ گرمیوں کے سیشن میں سٹڈی آبراڈ یعنی بیرون ملک پڑھنے جایا جائے۔ اس کے لئے اس نے فرانس کا انتخاب کیا۔
جب اس کا پلان پکا ہوا تو معلوم ہوا کہ اس کا کالج سیشن آدھی گرمیوں کا ہو گا۔ سو ہم نے سوچا کہ اس کے فرانس میں پڑھائی کے آخری دنوں میں ہم بھی وہاں چکر لگا لیں...