بیٹی اپنے کالج کے دوستوں کے ساتھ لا ٹورنیٹ کی چوٹی تک ہائیک کرنے گئی ہوئی تھی۔ ہم جہاں سے وہاں سے اس ہائیک کا ٹریل ہیڈ بہت دور نہ تھا۔ ہم ہائیک تو نہیں کرنا چاہتے تھے کہ بچوں کو کیا ڈسٹرب کرنا اور ہائیک کافی مشکل قسم کی تھی لیکن ہم نے سوچا کہ ٹریل ہیڈ تک ڈرائیو کر کے مزا آئے گا۔ وہاں ایک شیلے...