34 مضامین کونسے؟ دو سال جی سی ایس ای امتحان دینے کا کیا فائدہ؟ اکثر طلبا تو اس کے بعد اے لیول کرتے ہیں۔ انگلستان میں تو 1 سے 9 تک گریڈ ہوتے ہیں۔ اے اور اے سٹار وغیرہ اب وہاں نہیں ہیں۔
لٹکے کان مذہبی بزرگی کی نشانی ہیں۔
اس سیرامک مجسمے کا گلیز واقعی کچھ خاص ہے۔
میٹ میوزیم کی اس مجسمے کے بارے میں معلومات:
https://www.metmuseum.org/art/collection/search/44799
ناشتے کے بعد ہم نے ہوٹل سے چیک آؤٹ کیا اور روانہ ہوئے۔ بیٹی ٹرین سٹیشن اور میں ائرپورٹ۔ یوں یہ ٹرپ اختتام کو پہنچا۔
اس سے دو ماہ پہلے کا سفرنامہ دو تین دن کے آرام کے بعد شروع کروں گا۔ یہ وہی سفرنامہ ہے جس کی چند تصاویر دیکھ کر نیرنگ خیال نے اسے جنت قرار دیا تھا۔
میوزیم میں ابھی بھی بہت کچھ دیکھنے کو تھا لیکن شام ہو رہی تھی اور ہمیں بھوک لگی تھی۔ لنچ آسٹرین ریستوران میں کرنے کے بعد ہم نے ڈنر ایک چیک ریستوران میں کیا۔ یوں نیویارک میں ہمارا آخری مکمل دن ختم ہوا۔
موبائل کے کیمرے اب کافی بہتر ہو چکے ہیں۔ البتہ اگر ایک ہی جگہ کی تصویر موبائل اور ڈی ایس ایل آر سے کھینچوں تو واضح فرق نظر آتا ہے۔ لیکن یہ اس پر بھی منحصر ہے کہ آپ کہاں اور کس سائز پر امیج دیکھ رہے ہیں۔
انڈور تصاویر پر موبائل کا امیج پراسسنگ سسٹم کافی کام کرتا ہے تاکہ وہ بہتر لگیں
میچ شروع ہونے میں وقت تھا۔
یہ دن سکینڈ راؤنڈ کا تھا جس پر اس طرح رش نہیں ہوتا جیسا کہ سیمی فائنل یا فائنل میں ہوتا ہے۔
ہمارے اور دیگر لوگوں کے ٹکٹ ایسے تھے کہ آرتھر ایش سٹیڈیم (جس کی یہ تصویر ہے) میں ہماری ریزروڈ سیٹ تھی لیکن لوئس آرمسٹرانگ سٹیڈیم کے علاوہ ہم کسی بھی کورٹ پر جا کر وہاں کا میچ...