ہمیں بھوک لگ رہی تھی۔ سنٹرل پارک تو ختم ہونے کا نام نہ لے رہا تھا۔ ہم ایک طرف نکلے اور ایک آرٹ میوزیم کے ساتھ آسٹرین ریستوران پہنچ گئے۔ وہاں لائن تھی۔ کوئی آدھ گھنٹے بعد ٹیبل ملا۔ میں نے بیف گولاش آرڈر کیا۔ خوب لذیذ تھا۔
کتنا بل آ رہا ہے؟ میں نے ابھی دو سو ڈالرکے قریب دیا ہے جو سالہا سال میں سب سے زیادہ ہے لیکن پاکستان میں تو بجلی کا استعمال کم ہونا چاہیئے کہ سنٹرل ائر کنڈشنگ وہاں نہیں ہے۔