ہم دہقانی الطرفین ہیں۔ یعنی ہمارے ننہال اور ددیہال دونوں خاندانوں کا بنیادی ذریعہ معاش کاشت کاری ہوا کرتا تھا۔ ہمارے یہاں عموماً گندم، چاول، گنا، آلو، و دیگر سبزیوں سمیت مختلف دالوں کی کاشت ہوتی تھی۔ زمینیں بھی بس گزارے بھر کی تھیں۔ ہمارے دادا جان حولدار تھے، لیکن جب ہم نے ہوش سنبھالا تو ان کو...