ہم پانچ بھائی ہیں جبکہ بہنوں کی تعداد ہم شمار نہیں کرتے۔ ایک وقت تھا جب ہم کہا کرتے تھے کہ ہم اس نعمت سے محروم ہیں لیکن یہ کافی پرانی بات ہے۔ ہمارے ایک بھائی ہم سے بڑے ہیں اور ان سے ہمارے تعلقات ہمیشہ ایسے رہے کہ ساڑھے گیارہ برس تک "برادر خرد مباش" والا محاورہ غلط محسوس ہوتا رہا، حتیٰ کہ ہم...