ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حق تعالی آپ کے نیک ارادوں کی تکمیل میں آسانیاں پیدا فرمائے ۔۔ آمین
تحریر کی یہ دنیا الفاظوں پر استوار ہے ۔ اور مہک رہے ہیں آپ کے لفظ خلوص و محبت کے جذبے سے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
وعلیکم السلام
سدا ہنستی مسکراتی رہیں آمین
" مہندس کبیر " چیف انجینیر یا بہت بڑا انجینیر ۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکٹرک بارے اک کتاب ناول سمجھ پڑھ رکھی ہے محترم بہنا ۔
جو تھیوری پڑھی تھی الیکٹرک کرنٹ بارے ۔۔ وہ ذہن کے کسی گوشے میں محفوظ رہی ۔
اس تھیوری نے مجھے یہاں اس فیلڈ میں بہت فائدہ دیا ۔
"داستان...
محترم فلک شیر بھائی
" تھا " کچھ گراں گزرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ سدا سلامت رکھے استاد محترم کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علم کے چراغ بلا شک اپنے وقت پر بجھ جاتے ہیں لیکن ان کی روشنی تا ابد قائم رہتی ہے ۔۔
بہت دعائیں
اب تو زندگی کی شام سر پر آگئی ہے ۔ مزید ترقی بارے کیا سوچنا ۔ یہ جو مزدوری کرتے بچوں کو پال رہا ہوں ۔ اللہ کا شکر بہت مطمئن ہوں ۔
ان پڑھوں میں شمار ہوتا ہوں ۔ کوئی سند کوئی ڈپلومہ اپنے پاس نہیں ۔ بس اللہ نے فضل کر رکھا ہے الیکٹرک کے میدان میں بہت عزت دے رکھی ہے ۔
ساتھ میں فائر سیکیورٹی سسٹم...
پچھلے ہفتے مجھے دانت درد کا سامنا کرنا پڑا ۔ اوپر والی رائٹ سائیڈ کی داڑھ کے ساتھ والے دانت نے درد کی شدت سے رلا ہی دیا ۔ اس سال اقامے کی تجدید کے ساتھ 1450 ریال انشورنس کے بھی دینے پڑے تھے ۔ تعاونیہ والوں کی انشورنس تھی ۔ اس کا کارڈ لیکر قریب ہی واقع اک مستوصف " العروبہ " پہنچ گیا ۔ استقبالیہ...
محترم خیال بھائی
آپ کے سٹیٹس نے خیال کو کہاں پہنچا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہی ہوگا اپنی ذات میں اک انجمن جو کہ یقین پا چکا ہوگا " ہو الواحد ہو الصمد "
بہت دعائیں
بیج کے صرف دفن ہونے سے کچھ نہیں ہوتا بٹیا جی
۔ اگر بیج اپنی قوت ارادی کو ہمراہ رکھتے مٹی کی گرمی سختی اور پانی کی تیزابیت کو برداشت نہ کر پائے تو وہ ننھی کونپل کبھی نہیں پھوٹ پاتی ۔ جو موسموں کی سختی برداشت کرتے اپنی شاخوں پہ پھول کھلاتی ہے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں بٹیا رانی
جی محترم بھائی
ٹھگاٹھوڑی خوب چلتی ہے اپنی
کرم ہے اللہ کا جس نے عزت دے رکھی ہے ۔
میں تو ٹھگ زمانے کا ۔۔۔۔۔۔ جن پرزوں کے نام بھی نہ جانوں ۔ ان پر مبنی اشیاء کو درست کرتے " جنی " بھی پکارا جاتا ہوں ۔
پائلٹ بننے کا شوق تھا ۔۔۔۔۔ سکول جانے کی پابندی برداشت کر نہ سکا ۔۔۔۔ آوارہ ہوگیا ۔۔۔۔۔ جہاز تو اڑا نہ سکا ۔خود ہی اک " جہاج " بن گیا ۔۔۔۔
پھر یہ " جہاج " اک طوفانی بگولے کی زد میں آکر توازن کھو بیٹھا ۔ اور سعودی عرب میں " کریش لینڈنگ " کرنے پر مجبور ہوگیا ۔ پھر جانے کب اور کیسے " مہندس کبیر "...
سحرناک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلاشبہ
بابا کی جان یہ ننھی چڑیا ں اپنی معصومیت بھری شوخی کی حامل چوں چوں سے بلاشک زندگی کے راز کھولتی ہیں ۔۔
بہت دعائیں محترم سید بھائی
کون جان پایا یہ راز کہ زندگی ہمیں گزارتی ہے یا کہ ہم زندگی گزارتے ہیں ۔ ؟
بس جو ہنس کر حوصلے سے گزار دیں اس زندگی کو وہی مثال زندگی ٹھہرتے ہیں ۔۔۔
بہت خوب روداد ملاقات ۔۔
پر تاثر مکمل تحریر ۔۔۔۔ گویا کوزے میں سمندر
بہت دعائیں