ویسے ہم سنجیدگی سے غور کر رہے تھے کہ ان تمام معاشقوں کے دوسرے رخ پر کیا رہا ہوگا جن کو ادھورا چھوڑ کر موصوف بھاگ کھڑے ہوئے، عذر خواہ کچھ بھی رہا ہو۔ مثلاً یہ جاننا دلچسپی سے عاری نہ ہوگا کہ دوسری جانب کیا محسوسات تھے، کیسے مسائل در پیش تھے، اور ما بعد فصال کیا کچھ گذری، تکلیف، انتظار، بدگمانیاں،...