ہمارا خیال ہے کہ ترسیموں کی تعداد کم کرنے کی کوشش میں ہلکان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ نصب کیے جانے والے فونٹ کا حجم بڑا ہونے سے کوئی بہت زیادہ فرق نہیں پڑتا، البتہ ویب امبیڈنگ کے معاملے میں فونٹ کا حجم بہت اہمیت کا حامل ہو جاتا ہے۔ اگر ترسیموں کی تعداد زیادہ ہونے پر لک اپ کا وقت اس حد تک نہیں...