زندگی تو نام ہی حرکت کا ہے۔ آج محفل میں تو کل کہیں اور۔ اب محفلین کو یہاں روک کر جمود کا شکار تو نہ کریں۔
میں اب بھی ادھر آتا ہوں سوچتا ہوں کچھ لکھوں لیکن پھر زندگی اپنی طرف بلا لیتی ہے اور میں موت سے پھر بچ جاتا ہوں۔
ظہیراحمدظہیر انگریزی جنرل سروس لسٹ اور اس کی نئی ورژنز ہیڈ ورڈز پر مشتمل ہے۔ اردو میں بھی ایسا ہی کرنا بہتر ہو گا۔
اچھا اور معیاری کارپس اس کام کے لئے انتہائی اہم ہے۔ کیمبرج لرنر کارپس شاید 4 کروڑ الفاظ پر مشتمل ہے اور کیمبرج انگلش کارپس کئی ارب
باغبانی کے بہت فائدے ہیں۔ میرا پوائنٹ صرف یہ تھا کہ پیسوں کی بچت کچھ خاص نہیں ہے (بزنس بنائے بغیر)۔ یاد رہے کہ یہ لڑی جاسمن نے بچت اور مہنگائی پر بنائی ہے نہ کہ مشاغل اور صحت پر
اکثر لوگ جن کے پاس کچھ پیسے ہیں اور مزدوری وغیرہ نہیں کرتے ان کی عام زندگی میں ورزش کافی کم ہے۔ اس لئے پیدل چلنا ان کے لئے بہتر ہے۔ تین کلومیٹر تو آدھ گھنٹے سے کم میں طے ہو جاتے ہیں۔
ہاں پاکستان میں آجکل ہوا بہت زیادہ آلودہ ہے اور باہر زیادہ وقت گزارنا صحت کے لئے مضر ہے
گھر میں سبزی پھل اگانا شوق کے طور پر ٹھیک ہے لیکن بچت کا کوئی خاص طریقہ نہیں۔ آپ میں سے اکثر لوگ سبزی پھل اگانے میں جتنا وقت صرف کریں گے اسی وقت میں اور کام کر کے اس سبزی پھل کی قیمت سے کافی زائد کما سکتے ہیں۔ اس لئے اسے میں شوق ہی کہوں گا۔