کینیڈا میں 23 فیصد اور امریکا میں 14 فیصد لوگ کسی اور ملک میں پیدا ہوئے۔ انسان کا تو کام ہی منتقل مکانی ہے۔ میری بیٹی، میں، میرے والد، میری والدہ سب الگ الگ ممالک کی پیدائش ہیں۔
معاملہ سارا ترجیجات کا ہے۔ بہرحال کینیڈا میں دیکھنے کی جگہیں کافی ہیں۔ کیبیک کے علاوہ اونٹاریو، برٹش کولمبیا اور یوکان ٹریٹری جانا ہوا ہے اور البرٹا کا مستقبل قریب میں ارادہ ہے۔
ارادہ تو باہر دوڑنے کا تھا درجہ حرارت خوشگوار تھا 12 ڈگری سینٹی گریڈ لیکن ہلکی پھوار جاری تھی اور کل کی بارش سے سڑکیں کافی گیلی تھیں لہٰذا روئنگ مشین ہی پر اکتفا کیا