جزاک اللہ خیرا کثیرا ظہیر بھائی!
استخارہ کا یہ مسنون طریقہ ہر مسلمان کو معلوم ہونا چاہیے تاکہ وہ ادھر اُدھر بھٹکنے سے بچ جائے۔
اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو اُن لوگوں سے بچائے جو ٹی وی پر بیٹھ کر بذریعہ لیپ ٹاپ استخارہ کیا کرتے ہیں۔
یہ بھی ٹھیک کہا آپ نے ۔
ویسےسچی بات نہیں تو یہ کہ ہمیں کبھی چاند میں بڑھیا نظر نہیں آئی۔ ہم تو بچپن سے چاند کی آغوش میں ایک خرگوش ہی دیکھتے آ رہے ہیں۔ :)
وعلیکم السلام عدنان بھائی!
سید عمران بھائی بے ادب کہاں ہیں یہ کہیے کہ بے ساختہ ظریفانہ ادب تحریر کرنے والے معدودے چند لوگوں میں سے ایک ہیں یہ جناب!
بس کبھی کبھی شوخی کی مدہم آنچ کو آندھی چھو جاتی ہے۔ :)
آج فیس بک پر ایک نظم پڑھی، جو کچھ اس طرح شروع ہوتی تھی:
اگر تم بکس پڑھتے تو
تمہیں بک مارک گفٹ کرتی
اگر تم چائے پیتے تو
تمہیں ٹی بیگ گفٹ کرتی
اگر تم ۔۔۔۔
اچھی نظم تھی، اگر وزن میں ہوتی تو محفل میں ضرور شامل کرتا۔ :)