حضرت امیر حزب اللہ پیر سید فضل شاہ جلالپوری ؒ کا شروع ہی سے یہ خیال تھا کہ
ہندو کا بنیاپن کشمیر کے مسئلے کو حل نہ ہونے دے گا۔ آپ کا یہ بھی خیال تھا کہ اقوام متحدہ کا بے اختیار ادارہ اس مسئلے کو حل نہیں کر سکتا۔ اس کے پاس بم ہیں تو لفظوں کے ، توپیں ہیں تو تقریروں کی اور تلواریں ہیں تو زبانوں...