ڈراپ لٹ انفیکشن سے بچاو کی نبوی ترکیب ،قرنطینہ اور جراثیم کش سپرے

الف نظامی

لائبریرین
سینے کی اکثر بیماریاں مریض کے قریب سانس لینے یا droplet infection کے ذریعہ ہوتی ہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا
و اذا کلم المجذوم و بینک و بینہ ، قدر رمح او رمحین
( جب تم جذام (متعدی بیماریوں) کے مریضوں سے بات کرو تو اپنے اور ان کے درمیان ایک سے دو تیر کے برابر فاصلہ رکھا کرو )

droplet infection سے بچنے کی یہ ترکیب سینے کی آدھی بیماریوں سے بچاو کا باعث ہو سکتی ہے

ڈاکٹر مرزا محمد انور
ایم بی بی ایس ، ایم سی پی ایس ایف سی پی ایس
چیسٹ سرجن
ہیڈ آف چیسٹ سرجری
میو ہسپتال ، لاہور
بحوالہ: سانس کی بیماریاں اور علاج نبوی ﷺ از ڈاکٹر خالد غزنوی
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
وبائی امراض سے مقابلے کا نبوی طریقہ کار اور قرنطینہ(quarantine)

حضرت اسامہ بن زید ، حضرت عبد اللہ بن عباس ، حضرت عبد الرحمان بن عوف روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا

اذا سمعتم بالطاعون بارض فلا تدخلوا علیہ ، و اذا وقع و انتم بارض ، فلا تخرجوا منھا
(مسند احمد ، نسائی ، بخاری ، ابوداود)
جب تم کسی شہر میں طاعون کی خبر سنو تو وہاں مت جاو ،اور اگر یہ وبا اس وقت پھوٹے جب تم وہاں موجود ہو تو پھر باہر مت نکلو
اس ارشاد مبارک میں پتے کی بات (خبر سنو تو وہاں مت جاو ،اور اگر یہ وبا اس وقت پھوٹے جب تم وہاں موجود ہو تو پھر باہر مت نکلو)
عطا فرمائی کہ تندرست آدمی وبا ء زدہ علاقہ میں جا کر خود کو خطرے میں نہ ڈالے اور اس کے برعکس جو وہا رہ رہا ہے وہ وہاں سے باہر نہ نکلے۔ اس طرح بیماری ایک علاقہ تک محدود رہ جائے گی۔ یہ جدید قرنطینہ کی بہترین شکل ہے۔
بحوالہ: سانس کی بیماریاں اور علاج نبوی ﷺ از ڈاکٹر خالد غزنوی
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
جراثیم کش سپرے:
اسلام نے گھروں کو جراثیم اور بیماری پھیلانے والے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لاجو اب نسخے عطا کئے ہیں۔
حضرت ابان بن صالح بن انس روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
بخروا بیوتکم بالشیح و المر والصعتر
(بیہقی)
حضرت عبد اللہ بن جعفر بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا
بخروا بیوتکم باللبان والشیح
(بیہقی)
ان دو احادیث میں حب الرشاد ، مرمکی ، صعتر فارسی اور لوبان کو گھروں میں جلا کر دھونی دینے کی ترکیب عطا فرمائی گئی ۔
ان چاروں میں سے ہر ایک جراثیم کش ہے۔
لوبان کا ٹنکچر زخموں پر Tincture Benzoin کے نام سے آج بھی لگایا جاتا ہے اور ان سے عفونت کو دور کرتا ہے۔
مرمکی زمانہ قدیم سے جراثیم کو مارنے اور پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کے لئے TR MYRRH کے نام سے مستعمل رہی ہے۔
صعتر فارسی سےthymus نام کا ایک جوہر حاصل کیا گیا تھا جواب تک پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کے لئے استعمال ہوتا رہا
بحوالہ: سانس کی بیماریاں اور علاج نبوی ﷺ از ڈاکٹر خالد غزنوی
 
Top