بارہ مئی کی شب ہمارے دفتر کے عقب میں آئی جی پولیس بلوچستان کی رہائشگاہ سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک ٹکرا دیا۔ دھماکے میں دو ہزار کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا اس لئے اس کی شدت سے پورا شہر لرز اٹھا۔ دس کلو میٹر دور بھی لوگ یہ سمجھے کہ دھماکا ان کے قریب ہی ہوا ہے ۔...