نتائج تلاش

  1. ابو ہاشم

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    اردو میں پیش دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک پیش ِمعروف اور دوسرا پیشِ مجہول۔ آسان لفظوں میں یوں سمجھ لیں کہ پیشِ معروف واؤ معروف کی مختصر شکل ہے اور پیشِ مجہول واؤ مجہول کی مختصر شکل ہے۔ پیشِ معروف کی مثالیں: چُن، چُنی، کُل، کُلیات، بُن، بُنیان، سُر، سُریلا، وغیرہ پیشِ مجہول کی مثالیں: عُہدہ، کُہرام،...
  2. ابو ہاشم

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    یونیکوڈ کا عربی سے متعلق چارٹ دیکھ رہا تھا تو وہاں کریکٹرز کے بارے میں معلومات میں صفحہ 6 پر dotless in all four contextual forms لکھا ہوا ہے یعنی یونیکوڈ میں یہ بندوبست پہلے ہی سے دیا ہوا ہے۔
  3. ابو ہاشم

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    میری رائے میں ان تجاویز کو لاگو کرنے کے لیے پہلے ایک پائلٹ پراجیکٹ بنایا جائے۔ اس پائلٹ پراجیکٹ میں یونیکوڈ میں دستیاب کریکٹرز کو ہی استعمال کیا جائے ۔ اس پراجیکٹ کے لیے 1۔ سب سے پہلے یونیکوڈ سے مناسب کیریکٹرز کا انتخاب کیا جائے خصوصاً ماڈیفائر کریکٹر کے انتخاب پر توجہ دی جائے ۔ 2۔ اس کے بعد کسی...
  4. ابو ہاشم

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    واؤ تین عِلّات کے لیے استعمال ہوتا ہے: ا۔ واؤ معروف کے لیے جیسے ' لُو، بُو، پُھول، تُھوک، نُور' میں ب۔ واؤ مجہول کے لیے جیسے ' کو، دو، ڈھول، ڈور، شور، چور' میں ج۔ واؤ لین کے لیے جیسے ' جَو، ضَو، جَور، دَوڑ ' میں ان کے علاوہ واؤ، واؤصحیحہ (व)کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جیسے 'وہاں، واپس، وبا،...
  5. ابو ہاشم

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    یے تین عِلّات کے لیے استعمال ہوتا ہے: ا۔ یائے معروف کے لیے جیسے 'کی، دی، بھی، کِیل، گِیت، بِین' میں ب۔ یائے مجہول کے لیے جیسے ' کے، دے، کھیل، بھید' میں ج۔ یائے لین کے لیے جیسے ' ہَے، بَیل، پَھیلا،اَے، قَید' میں ان کے علاوہ یے یائے نیم صحیحہ (य) کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جیسے 'یاد، یار، دریا،...
  6. ابو ہاشم

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    اب خیال آیا ہے کہ لثوی ن کے لیے نیا کریکٹر اختیار کرنے کے بجائے ہم ایک modifier کریکٹر اختیار کر لیں۔ اس طرح کہ جب وہ کریکٹر ن کے بعد لگایا جائے تو وہ ن کے نقطے کو مربعی شکل کا کردے۔ یہ ماڈیفائر کریکٹر ہم دوسرے حروف کے ساتھ بھی استعمال کر سکیں گے۔ اس کریکٹر کے لیے فی الحال یونیکوڈ میں موجود...
  7. ابو ہاشم

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    بہت اچھی تجویز ہے۔ اور اس کےساتھ ساتھ الفاظ کے درمیان میں سپیس زیادہ رکھی جائے تاکہ ان کو پڑھنے میں غلطی نہ لگے۔ کبھی کبھی سپیس کم ہونے کی وجہ سے کسی لفظ کا ایک حصہ دوسرے کا حصہ لگتا ہے۔ اور سپیس بڑی ہو گی تب ہی لوگ ZWNJ کو استعمال کریں گے نہیں تو سپیس سے ہی کام چلاتے رہیں گے۔
  8. ابو ہاشم

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    میری رائے میں اس کام میں مندرجہ ذیل قدم ہیں۔ 1۔ ہر فونیم (معنی کا فرق رکھنے والی آواز) کے لیے الگ شکل والے حرف کا بندوبست۔ اس میں یہ خصوصی اہتمام ہو کہ اس کی شکل پہلے سے اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والے حرف سے بہت ملتی جلتی ہو تاکہ پہلی بار دیکھنے والے کو بھی لگے کہ یہ وہی حرف لکھا ہوا ہے بس ذرا...
  9. ابو ہاشم

    غلطی ہائے مضامین: وزیر اعظم کے دربار میں تُوتی کی آواز ٭ ابونثر

    جی یہ وہی ہے جسے شہنائی کہا جاتا ہے۔ میرا علاقہ وایٔ سون، ضلع خوشاب ، سرگودھا ڈویژن ہے ۔
  10. ابو ہاشم

    غلطی ہائے مضامین: وزیر اعظم کے دربار میں تُوتی کی آواز ٭ ابونثر

    'مراثی' نامی اس گانے میں تُوتیاں (واحد تُوتی) کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ دنیا'چ آندے ای اساں طبلے شبلے ویکھے تُوتیاں تے نال نال واجے وجدے ویکھے (دنیا میں آتے ہی ہم نے طبلے وبلے دیکھے تُوتیاں اور (ان کے) ساتھ ساتھ باجے بجتے دیکھے)
  11. ابو ہاشم

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    محمد خلیل الرحمٰن ، اربش علی ، جاسمن
  12. ابو ہاشم

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    اب سوال یہ ہے کہ یہ تجویز کمپیوٹری لکھائی میں کیسے لاگو کی جائے؟ اس کا ایک طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ یونیکوڈ میں موجود کیریکٹر ݩ (یونیکوڈ قدر:0769) کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے۔ ہم مخرج ن کو ظاہر کرنے کے لیے ہم اس ݩ کے نقطے اور ٚ کی جگہ فونٹ میں مربعی شکل(■) کا نقطہ لگا دیں۔ (علامت ٚ...
  13. ابو ہاشم

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    2۔ دوسری تجویز یہ کہ لثوی ن (نونِ معلنہ) کو اسی طرح ن سے ظاہر کیا جائے۔ اور ہم مخرج ن کو بھی اسی طرح ظاہر کیا جائے لیکن اس تبدیلی کے ساتھ کہ اس کے نقطے کی شکل معین (♦) کی طرح کی نہ ہو بلکہ مربعی شکل(■) کی ہو۔ (ظاہر ہے کہ یہ ہم مخرج ن صرف لفظ کے درمیان میں آئے گا یعنی صرف شوشے کے اوپر آئے گا) ب...
  14. ابو ہاشم

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    اردو صحیحات کی لڑی میں مراسلہ نمبر 3، 4، 5 میں اردو ن کی وضاحت کی گئی ہے کہ اردو ن دوقسم کا ہوتا ہے ایک نونِ معلنہ (لثوی ن) اور دوسرا ملواں نون (ہم مخرج ن) ۔ اب ہم اردو ن کے املائی اظہار میں بہتری کے لیے تجویز دیتے ہیں۔
  15. ابو ہاشم

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    آپ کی تجویز نوٹ کر لی گئی ہے۔ شکریہ۔ آگے بھی اپنی رایوں اور تجاویز سے آگاہ رکھیے گا۔
  16. ابو ہاشم

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    1۔ پہلی تجویز تو یہی کہ نون غنہ لفظ میں جہاں کہیں بھی آئے اسے بغیر نقطے کے لکھا جائے۔اس کے لیے فی الحال تو اردو فونٹوں میں یہ سہولت پیدا کی جائے کہ ں خود سے اگلے حرف سے شوشے کی شکل میں مل جائے اور اس پر نقطہ بھی نہ ہو جیسے اردو محفل کے موجودہ فونٹ میں ہو رہا ہے۔ یہ تو ایک عارضی سا بندوبست ہے...
  17. ابو ہاشم

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    اب ہم اردو رسم الخط اور املا اور یونیکوڈ میں اردو کی سپورٹ میں بہتری کے لیے تجاویز شروع کرتے ہیں۔ احباب سے گذارش ہے کہ ان تجاویز پر تبادلۂ خیال میں حصہ لیں اور اپنی طرف سے بھی تجاویز دیں۔ ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد ریحان قریشی ، الف عین ، عدنان عمر ، الف نظامی ، متلاشی ، ابن سعید ،...
  18. ابو ہاشم

    اردو صحیحات (Urdu Consonants)

    اوپر بیان کی گئی ن کی ان تمام آوازوں میں سے اردو میں دندانی ن صرف ت ، تھ ، د، دھ سے پہلے آتا ہے ان کے علاوہ اور کسی مقام پر یا اور کسی آواز کے ساتھ نہیں آتا۔اسی طرح معکوسی ن صرف ٹ، ٹھ، ڈ، ڈھ سے پہلے ؛ تالوئی ن صرف ج،جھ، چ، چھ سے پہلے ؛ اور غشائی ن صرف ک، کھ، گ، گھ سے پہلے آتا ہے ان کے علاوہ اور...
  19. ابو ہاشم

    اردو صحیحات (Urdu Consonants)

    ن ن کا اصل مخرج زبان کی نوک اور اوپری سامنے والا مسوڑھا ہے۔آپ خود اس کی تصدیق کر سکتے ہیں لفظ 'اَن' کہیں اور غور کریں کہ آپ کی زبان کہاں لگ رہی ہے چار پانچ بار ایسا کرنے سے آپ پر واضح ہو جائے گا کہ اَن ادا کرتے ہوئے زبان کی نوک اوپری سامنے والے مسوڑھے سے لگ رہی ہے۔ اردو میں لفظ کے شروع اور آخر...
Top