آگے ن کے بارے میں کچھ تفصیل دی جائے گی۔ پہلے ایک دو باتیں جان لیں۔
منہ کی چھت کو تالُو کہتے ہیں ۔ اس تالو کااگلا حصہ (دانتوں کی طرف والا حصہ) سخت ہوتا ہے اور پچھلا حصہ (گلے کی طرف والا حصہ ) نرم ہوتا ہے۔ آپ منہ میں انگلی سے تالو کے دونوں حصوں کو چھو کر اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ اردو لسانیات...
ر
اردو میں ر ادا کرتے ہوئے لفظ کے شروع اور درمیان میں ایک بار اوپری مسوڑھے سے ٹکراتی ہے (جیسے رام اور مرا میں)اور لفظ کے آخر میں دو بار جیسے ڈر، مر میں۔ ایک بار اوپری مسوڑھے سے ٹکرانے والی ر کو بین الاقوامی صوتیاتی تہجی میں ɾ سے ظاہر کرتے ہیں اور دو بار ٹکرانے والی ر کو r سے۔ بہرحال اردو والوں...
ہم الفاظ کا ایک سلسلہ پکڑتے ہیں جن میں صرف ایک آوازکا فرق ہے اور آگے پیچھے کی باقی آوازیں ایک جیسی ہیں:
بال،پال، تال، تھال، ٹال، جال، چال، چھال، خال، دال، ڈال، ڈھال، رال، زال (بوڑھا، سفید بالوں والا)، سال، شال، فال، قال، کال، کھال، گال، لال، مال، نال، ہال(بڑا کمرہ)
اس سلسلے سے اردو کی بہت سی...
باکل بنیادی طریقہ یہی ہے۔
البتہ یہاں زبان لکھنے پڑھنے کی بات ہو رہی ہے۔ اور اردو سیکھنے والوں میں زیادہ تعداد غیر اہلِ زبان یعنی پنجابیوں وغیرہ کی ہے جن کے لیے بہت دفعہ لکھے ہوئے لفظ کو صحیح پڑھنا ایک مسئلہ ہوتا ہے۔
رسم الخط بدلنے کی تو بات ہو ہی نہیں رہی۔ اردو بھی اسی اپنے رسم الخط کے ساتھ سیکھی اور سکھائی جائے گی۔ باقی اوپر عرض کر آیا ہوں کہ آنے والی نسلوں کو آسانی سے سکھانا مقصد ہے چند غیر لوگ کا سیکھنا تو اوپر کا فائدہ ہو گا۔
دیوناگری کا سوچیں اگر اس میں چند اصلاحیں ہو جائیں تو ان کا کتنا فائدہ ہے۔
اسی ارتقائی سفر کو آگے بڑھانے کی بات کر رہا ہوں نہ کہ ریورس کرنے کی۔
جن مشکلات کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے اس کی بابت اوپر مراسلے میں رائے دے چکا ہوں۔
فیروز اللغات والوں اور دیگر لوگوں کی ایسی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔ انھی کاوشوں کو آگے بڑھانے کی بات ہو رہی ہے۔
میری آںکھیں تو اب تک لفظ کے درمیان بغیر نقطے والے ں کی عادی ہو چکی ہیں۔ سیںت ،گیںد، بھیںس ،پھیںکیں ، پھیںکیے ،بھیںگے ، گھوںسلا ، آںسو صحیح پڑھے جا رہے ہیں۔ جہاں تک گھوںسلا، آںسو جیسے الفاظ کا تعلق ہےتو ان کا معاملہ یہ ہے کہ س، ش، ص، ض وغیرہ سے پہلے ب، پ، ت، ٹ، ث، ن وغیرہ میں سے کوئی حرف آ جائے...
غنی علّات
مندرجہ بالا سادہ علّات کے غنی مشابہات(analogue) بھی ہیں ان میں منہ سے باہر جاتی ہوا کا کچھ حصہ ناک میں سے ہو کرگزرتا ہے۔ان میں سے چند ذیل میں مع مثالوں کے دیے گئے ہیں۔ ان غنی علّات کو متعلقہ سادہ علّات کے بعد ‘ ں’ لگا کر ظاہر کیا جاتا ہے۔
غنی علّت
علامت
مثالیں
غنی الف مدّہ
ا ں...
بلاشبہ یہ دونوں کام نہایت اہم ہیں اور ضرور ہونے چاہیئیں۔
البتہ ہر شخص یہ بات سمجھ سکتا ہے کہ ایسے الفاظ جن کے تلفظ کے لیے ایسے ذرائع سے رجوع کرنا پڑے جتنے کم ہوں اتنا ہی بہتر ہے۔
میری عرض کا مقصد یہ تھا کہ سانپ کو ساںپ لکھنے سے یہ لفظ بالکل واضح ہو گیا اور کسی بھی نئے پڑھنے والے کے لیے اس کا تلفظ کسی سے پوچھنے یا کہیں سے دیکھنے یا سننے کی ضرورت نہیں رہی۔
جیسے مجہے کو مجھے اور کہانا کو کھانا لکھنے والی سکیم سے بہت سے الفاظ کا املا بہتر ہو گیا لیکن پھر بھی بہت سارے الفاظ...
اردو الفاظ کا املا صدیوں سے ارتقا پذیر ہے۔ پہلےہ اور ھ میں فرق نہیں کیا جاتا تھا مثلاً مجھے کو مجہے اور کھانا کو کہانا لکھ دیا جاتا تھا۔ اسی طرح ں لفظ کے آخر میں آتا تو بھی اس میں نقطہ لگایا جاتا تھا۔اس سے بھی پہلے ٹ،ڈ،ڑ پر چھوٹا ط نہیں بلکہ چار نقطے لگائے جاتے تھے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ بہت سے...
اور جہاں تک چھوٹے سادہ علات کی بات ہے تو اردو میں سات چھوٹے سادہ عِلّات پائے جاتے ہیں۔ان کے نام علامتیں اور مثالیں ذیل کے جدول میں دیے گئے ہیں:
نام
اردو علامت
IPA علامت
مثالیں
زبر
ﹷ
/ə/
ڈَر، مَت، بَن، لَگَن
زیرِ معروف
ﹻ
/ɪ/
دِل، بِن
زیرِ مجہول
ﹻ
/e/
محنت، سہرا، احتیاط،...
اس تلفظ اور املا کے اختلاف کو کم بھی تو کیا جا سکتا ہے اور یہی اس لڑی کا مقصد ہے۔ مثلاً مجھے پرسوں ہی معلوم ہوا اور بہت خوشی بھی ہوئی کہ اردو محفل کے موجودہ فونٹ میں ں خود سے اگلے حرف سے مل جاتا ہے اور اس پر نقطہ بھی نہیں ہوتا جیسے لفظ ساںپ دیکھیں ۔ اس سے یہ لفظ بالکل واضح ہو گیا ہے اور اس پر...
ڈسکورڈ پر بزم تو کھل رہی ہے لیکن یہ ایپ ویریفیکیشن مانگ رہی ہے ۔ کئی بار ری سینڈ کا بٹن دبایا ۔ ایک مرتبہ کوڈ بھی ملا تھا۔لیکن سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ یہ کہاں دینا ہے ۔ شاید اب تو ایکسپائر ہو گیا ہو ۔