دنیا میں مسائل کا حل کبھی بھی جنگوں سے نہیں ہوا۔ امریکی جنگی جنون نے دنیا کو تباہی کے دہانے پہ لا کھڑا کیا ہے۔
تمام مذاھب کے دانشور طبقہ کو اس رجحان کی بیخ کنی کرنا ہوگی اور امن پسند حکومتوں کو اقوام متحدہ ، آو آئی سی کے پلیٹ فارم سے امریکہ کو قتل انسانیت سے روکنے کے لیے موثر قانون سازی کرنا...
ربیع الاول کا مہینہ تھا۔ دوشنبہ کا دن تھا اور صبح صادق کی ضیاء بار سہانی گھڑی تھی۔ رات کی بھیانک سیاہی چھٹ رہی تھی اور دن کا اجالا پھیلنے لگا تھا۔ جب مکہ کے سردار حضرت عبدالمطلب کی جواں سال بیوہ بہو کے حسرت و یاس کی تاریکیوں میں ڈوبے ہوئے سادہ سے مکان میں ازلی سعادتوں اور ابدی مسرتوں کا نور...
پاکستان کے مایہ ناز خطاط حافظ محمد یوسف سدیدی مرحوم کی خط نستعلیق میں خطاطی
علامہ اقبال کے مزار پر خط ثلث اور کوفی میں لکھے ہوئے کتبے آپ کے فن کا نتیجہ ہیں۔
1945 میں آپ نے چاول کے دانے پر بسم اللہ ۔ سورہ فاتحہ ، اپنا نام اور سن تحریر لکھ کر کمال فن کا مظاہرہ کیا۔
خواجہ حافظ شیرازی
محمد نام ، شمس الدین لقب اور حافظ تخلص تھا۔ ان کے والد اصفہان سے ہجرت کرکے شیراز میں آ بسے تھے۔ حافظ ، شیراز میں 726 ہجری میں پیدا ہوئے۔
بچپن میں یتیمی کا داغ سہنا پڑا۔ محنت مزدوری کے ساتھ ساتھ علم بھی حاصل کرتے رہے۔ حافظ اور قاری قرآن تھے۔ اپنے عہد کے نامور عالم اور عارف...
کرن کرن سورج از واصف علی واصف سے اقتباسات
محب اور محبوب
محب اور محبوب کی الگ الگ تعریف مشکل ہے۔ محبت کے رشتے سے دونوں ہیں۔ کسی کی کسی پر فوقیت کا بیان نہیں ہوسکتا۔ مقام محبوب مقام محب سے کم تر یا بر تر نہیں کہا جاسکتا۔ ایک کی ہستی دوسرے کے دم سے ہے۔ دنیاوی رشتوں میں محب اور محبوب کا تقابل ناممکن...
دے تبسم کی خیرات ماحول کو ہم کو درکار ہے روشنی یا نبی
ایک شیریں جھلک ایک نوری ڈھلک ، تلخ و تاریک ہے زندگی یا نبی
اے نوید مسیحا تری قوم کا حال عیسی کی بھیڑوں سے ابتر ہوا
اس کے کمزور اور بے ہنر ہاتھ سے چھین لی چرخ نے برتری یا نبی
کام ہم نے رکھا صرف اذکار سے ، تیری تعلیم اپنائی اغیار نے
حشر میں...
حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال علیہ الرحمۃ نے آپ کی خطاطی کو دیکھ کر بے ساختہ یہ شعر ارشاد فرمایا تھا کہ
جو عالم ایجاد میں ہے صاحب ایجاد
ہر دور میں کرتا ہے طواف اس کا زمانہ